حکومت کا آئندہ بجٹ میں وفاقی دارالحکومت کے فارم ہاؤسز پر لیوی عائد کرنے کا فیصلہ

شہر میں میڈیا اینکروں، سیاستدانوں، کاروباری افراد اور ریٹائرڈ فوجی افسران کے ایک ہزار بڑے بڑے فارم ہاؤسز صرف پراپرٹی ٹیکس دے رہے ہیں، وفاقی دارالحکومت کے پوش سیکٹروں پر بھی اضافی ٹیکس لگانے پر غور

825

اسلام آباد: حکومت نے اگلے بجٹ میں وفاقی دارالحکومت میں فارم ہاوسز پر لیوی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اس وقت اسلام آباد میں 1 ہزار فارم ہاوسز ہیں جن کے مالکان میں سیاستدان، میڈیا اینکر، کاروباری افراد اور ریٹائرڈ فوجی افسران شامل ہیں۔

ذرائع کا بتانا تھا کہ فی الحال ان بڑی بڑی جائیدادوں کے مالکان کی جانب سے صرف پراپرٹی ٹیکس ہی ادا کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

ماہرین کا تمباکو کی صنعت پر ٹیکس بڑھانے کا مطالبہ

کورونا، سعودی عرب میں گزارہ الاؤنس ختم، ویلیو ایڈڈ ٹیکس 3 گنا بڑھانے کا فیصلہ

کورونا بحران، آئرش ائیرلائن کا تین ہزار ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ

مزید برآں حکومت نے وفاقی حکومت کے پوش سیکٹروں جیسا کہ E7, F7, F6, E11, F10 پر اضافی ٹیکس لگانے پر بھی غور شروع کردیا ہے۔

ذرائع کا بتانا تھا کہ اگر پارلیمنٹ ان ٹیکسوں کی منظوری دے دیتی ہے تو اسلام آباد انتظامیہ کو ان سے سالانہ اربوں روپے کی آمدنی ہوگی۔

مزید برآں حکومت تمام سلیبوں کے لیے ویلتھ ٹیکس میں پانچ فیصد اضافے پربھی غور کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ ویلتھ ٹیکس کا انکم ٹیکس سے کوئی تعلق نہیں اور اسکی ادائیگی علیحدہ سے کرنا ہوتی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here