جہاز اور بسیں چلا رہے ہیں تو ٹرینوں کو اجازت کیوں نہیں؟ شیخ رشید

وزیراعظم، پرنسپل سیکرٹری اور اسد عمر سے بات کی ہے، ریلوے کے تمام ایس اوپی تیار ہیں ہم کل ٹرین چلانے کے لئے تیار ہیں، میڈیا سے گفتگو

540

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ٹرین آپریشن کے حوالے سے ریلوے کے تمام ایس اوپی تیار ہیں ہم کل ٹرین چلانے کے لئے تیار ہیں، پاکستان ریلوے وفاق کا ادارہ ہے جو کسی صوبے کے ما تحت نہیں صرف وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ماتحت ہے۔

ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ میں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان، پرنسپل سیکرٹری اعظم خان اور اسد عمر سے بات کی ہے آپ جہاز اور بسیں چلا رہے ہیں لیکن ٹرین جو غریب کی خصوصی سواری ہے اس کو نہیں چلا رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عید کے دنوں میں ہم نے ٹرین آپریشن کو 15 اپ اور 15 ڈاؤن کی ٹرینوں تک مخصوص کر دیا ہے اور کوئی کرائے میں اضافہ نہیں کیا حالانکہ انڈیا میں 50 ،60 فیصد بکنگ پر دو گْنا کرایہ وصول کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے کے تیار کردہ ایس اوپیز کو این ڈی ایم اے نے پاس کیا ہے۔ لاک ڈاؤن سے پہلے لوگوں نے آن لائن بکنگ کے لئے تقریباً 24 کروڑ روپے ہمارے اکاؤنٹ میں بھیجے۔ ہمارے لئے یہ بڑا مسئلہ ہے کہ اگر سومواریا منگل تک ٹرینیں نہیں چلتی تو ہم عید کے 15 دن کے بعد یہ 24 کروڑ بغیر کسی کٹوتی کے ان مسافروں کو واپس کریں گے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here