اندرون ملک فلائٹ آپریشن جزوی بحال، محدود پروازیں چلائی جائیں گی

دو ماہ کی بندش کے بعد پی آئی اے اور سیرین ائیر لاہور، پشاور، کوئٹہ اور کراچی سے دوبارہ آپریشن کا آغاز کریں گی ، سفر کے آغاز سے پہلے اور اختتام پر مسافروں کا درجہ حرارت چیک کیا جائے نیز پرواز میں 50 فیصد نشستیں خالی رکھی جائیں گی

494

اسلام آباد : کورونا وائرس کے باعث معطل ہونے والا ڈومیسٹک فلائٹ آپریشن آج سے محدود پیمانے پر بحال ہوگیا ہے۔ اس بات کا اعلان وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان کی جانب سے ایک وڈیو بیان میں کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اندرون ملک پروازوں کا آپریشن دو ماہ بند رہنے کے بعد آج سے دوبارہ شروع کردیا گیا ہے جس کے تحت پی آئی اے اور سیرینے ائیر لاہور، کراچی ، کوئٹہ اور پشاور سے محدود تعداد میں پروازیں چلائیں گی۔

یہ بھی پڑھیے:

کورونا کا قہر: دنیا کی دوسری قدیم ترین ائیر لائن کا دیوالیہ نکل گیا

چینی بحران پرایف آئی اے رپورٹ سازش، عمران سے پہلے جیسے تعلقات نہیں رہے: جہانگیر ترین

پانچ لاکھ قرض داروں کا سٹیٹ بنک کی ری شیڈولنگ سکیم سے استفادہ 

وزیر ہوابازی نے کہا کہ کورونا سے حفاظت کے پیش نظر مسافروں کو ہینڈ سینی ٹائزر اور ماسک کی فراہمی کے علاوہ سماجی دوری کے مقصد کے تحت جہاز میں 50 فیصد نشستیں خالی رکھی جائیں گی۔

غلام سرور خان نے مزید کہا کہ ‘جہاز پر سوار ہونے سے قبل مسافروں کا تھرمل گن سے درجہ حرارت چیک کیا جائے گا اور ان کی مکمل سکیننگ کی جائے گی مزید برآں جب مسافر جہاز سے اتریں گے تو ان کا درجہ حرارت دوبارہ چیک کرنے کے بعد انہیں گھر بھیجا جائے گا۔’

واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے مہلک کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے اندرون ملک کے لیے پروازیں 21 مارچ کو بند کردی تھیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here