کورونا وائرس: یورپی یونین کا پاکستان کیلئے 26 ارب روپے، جاپان کا 40 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان

1168

اسلام آباد: یورپی یونین نے کووڈ 19 کے خلاف اقدامات میں مدد کے لیے پاکستان کے لیے 150 ملین یورو (26 ارب روپے) کی امداد کا اعلان کیا ہے جبکہ جاپان نے بھی پاکستان کے لیے 40 لاکھ ڈالر کی امداد جاری کردی ہے۔

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یورپین یونین کی سفیر اینڈرولا کیمینارا نے وزیر داخلہ سے خصوصی ملاقات کی، اس موقع پر ہالینڈ اور چیک رپبلک کے سفیر بھی موجود تھے، ملاقات میں باہمی امور کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یورپی یونین کی سفیر نے کورونا سے مقابلہ کرنے کیلئے 150 ملین یورو (26 ارب روپے) کی امداد کی پیشکش کی، اس رقم سے کورونا سے متاثرہ پاکستانیوں کی مدد کی جا سکے گی۔

وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے اس پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ مشکل وقت میں ہمارے عوام کیلئے امداد اور سہولت دینے پر شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں ضروری اقدامات کو جلد پورا کرنے میں مکمل تعاون کریں گے۔ حکومت ریلیف کاموں میں سہولت کیلئے پہلے ہی احکامات جاری کر چکی ہے۔

یورپی یونین سفیر نے کہا کہ ہم عوامی سطح پر لوگوں کی فلاح چاہتے ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ہماری جانب سے ہر شعبہ میں اب تک کی کارکردگی تسلی بخش ہے۔

دوسری جانب جاپان نے اقوام متحدہ کے پروگرام کے تحت کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے 4 ملین ڈالر (40 لاکھ ڈالر) کی امداد کی پانچویں قسط جاری کرنے اعلان کیا ہے۔

اس امدادی رقم سے قبل بھی جاپانی حکومت یونیسیف، اقوام متحدہ کمیشن رائے مہاجرین سمیت دیگر امدادی پروگرامز کی مد میں پاکستان کو 34 لاکھ 10ہزار ڈالر کی امداد جاری کرچکا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here