پنجاب حکومت کا شاپنگ مالز کھولنے، پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کا فیصلہ

آٹو موبائل انڈسٹری کو بھی کام کی اجازت دینے کا فیصلہ، ایس او پیز کو حتمی شکل دیدی گئی، پیداواری یونٹس کو ہفتے میں سات دن، شو رومز کو چار دن کام کی اجازت ہوگی

417

لاہور: پنجاب حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کرتے ہوئے شاپنگ مالز کھولنے اور پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع حکومت پنجاب کے مطابق شاپنگ مالز کے اوقات کار کا بھی تعین کر دیا گیا ہے، شاپنگ مالز میں ایس او پیز کا سختی سے نفاذ ہوگا جبکہ مالز میں تھرمل گن سے چیکنگ، ہینڈ سینٹی ٹائزر ، ماسک کا استعمال یقینی بنایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی اصولی منظوری دیتے ہوئے ٹرانسپورٹ کے لیے ایس او پیز پلان مانگ لیا گیا ہے۔

حکومت پنجاب کےذرائع کے مطابق اجلاس کے بعد پنجاب حکومت ایس او پیز اور اپنے اقدامات سے وفاقی حکومت کو آگاہ کرے گی، شہر کےاندر اور ایک سے دوسرے شہر کے لیے ٹرانسپورٹ کی اجازت دی جائےگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو پیش کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق ٹرانسپورٹ کی بندش سے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مجبوری کے باعث عوام مہنگے داموں نجی گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں، رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ ٹرانسپورٹ شعبہ کو ریلیف کےلیے اجازت ضروری ہے۔

وزیر تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال کے مطابق آٹو موبائل انڈسٹری کے پیداواری یونٹس کو بھی کام کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، متعلقہ شعبوں کے ساتھ ایس او پیز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ آٹو موبائل انڈسٹر ی پیداواری یونٹس کو ہفتے میں سات دن کام کی اجازت کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ آٹو انڈسٹری شو رومز کو ہفتے میں چار دن کام کی اجازت ہوگی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here