کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 203 پوائنٹس اضافے سے 34 ہزار کی سطح عبور کر گیا ہے۔
جمعہ کے روز کے ایس ای 100 کا آغاز ہوا تو انڈیکس میں 236 پوائنٹس اضافے سے یہ 34 ہزار 41 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک گیا، تاہم کاروبارکا اختتام 203 پوائنٹس اضافے سے 34 ہزار آٹھ پوائنٹس پر ہوا۔ دیگر اعشاریوں میں کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 597 پوائنٹس اضافے سے یہ 55 ہزار 362 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شئیر انڈیکس میں 188 پوائنٹس اضافے سے 24 ہزار 208 پوائنٹس پر ہوا، کاروباری روز کےدوران 166 کمپنیاں مثبت اور 126 کمپنیاں منفی زون میں رہیں۔
گزشتہ سیشن (جمعرات) کے دوران مجموعی مارکیٹ حجم 240.21 ملین سے کم ہو کر 213.27 ملین رہ گئے تھے، ہیسکول پیٹرولیم لمیٹڈ، کے الیکٹرک لمیٹڈ اور میپل لیف سیمنٹ فیکٹری پوائنٹس ٹیبل پر نمایاں رہے۔
کے ایس ای 100 انڈیکس میں آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، پاور جنریشن اینڈ ڈسٹری بیوشن اور سیمنٹ سیکٹرز میں بھی مثبت رجحان نظر آیا، حب پاور کمپنی لمیٹڈ، نیسلے پاکستان لمیٹڈ اور مری پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ نے بھی مارکیٹ میں مثبت اثر ڈالا۔