کورونا وائرس سے انشورنس کی عالمی صنعت کو 203 ارب ڈالرنقصان کا خدشہ

537

لندن: برطانوی مالیاتی ادارے للائیڈ بینک نے کہا ہے کہ کورونا وائرس پھیلنے سے انشورنس کی عالمی صنعت کو 203 ارب ڈالر نقصان کا امکان ہے، رواں سال اب تک 107 ارب ڈالر کے کلیمز داخل کرائے جا چکے ہیں۔

بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کورونا وائرس کے نتیجے میں ہلاکتوں اور دوسرے مسائل کے ساتھ ساتھ انشورنس کی صنعت بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے، یہ اسی طرح کی صورتحال ہے جب 2003 میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر حملوں اور 2017ء میں ہاروی، ماریا اور ارما نامی سمندری طوفانوں کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی تھی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دیگر مسائل کے علاوہ اس شعبے میں سرمایہ کاری میں بھی 96  ارب ڈالر کمی کا امکان ہے جس سے اس شعبے کا خسارہ رواں سال بڑھ کر 203  ارب ڈالر تک جاسکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here