مسابقتی کمیشن نے آن لائن مرجر اور ایکووزیشن ایپلی کیشن فائلنگ سسٹم کا اجراء کر دیا

532

اسلام آباد: ملک میں کورونا کی صورتحال کے پیش نظر کمپی ٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے اُن ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے جو کہ پاکستان میں مرجر، ایکووزیشن اور جوائنٹ وینچر کے ذریعے سرمایہ کاری کے خواہش مند ہیں، آن لائن مرجر اور ایکووزیشن ایپلی کیشن فائلنگ سسٹم کا اجراء کر دیا ہے۔

کمپی ٹیشن ایکٹ 2010ء کے سیکشن 11 کے تحت اگر کوئی کاروباری ادارہ کسی دوسرے کاروباری ادارے کے حصص یا اثاثے حاصل کرنا چاہتا ہے یا اگر دو یا دو سے زائد کاروباری ادارے آپس میں مرجر/ایکووزیشن / جوائنٹ وینچر کے خواہش مند ہوں تو اس کے لیے سی سی پی سے منظوری لینا ضروری ہے۔

سی سی پی نے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو کاغذی شکل/ پیپر فارم میں مرجر درخواست جمع کرانے کی مشکلات کے پیش نظر اس آن لائن ایپلی کیشن فائلنگ سسٹم کا اجراء کیا ہے۔

اس سلسلے میں سی سی پی نے آن لائن سافٹ فئیر ایپلی کیشن مہیا کر دی ہے جس کے ذریعے کاروباری ادارے پاکستان کے کسی بھی شہر سے ضروری دستاویزات الیکٹرانک طور پر جمع کروا سکیں گے، مرجر اور ایکووزیشن این او سی (NOC) کے لئے اپلائی کر سکیں گے اور اپنی درخواست کو وہیں بیٹھے ٹریک بھی کر سکیں گے۔

سی سی پی نے پہلے سے جمع شدہ درخواستوں میں سے اس ہفتے نو مرجرز کی منظوری دے دی ہے۔ اس طرح سال 2020 میں ابھی تک سی سی پی 21  مرجر/ایکووزیشن / جوائنٹ وینچر کی منظوری دے چکا ہے۔ سی سی پی کی جانب سے منظور شدہ 21 درخواستوں میں سے 18 ایکووزیشن، دو مرجرز اور ایک جوائنٹ ونچر سے متعلقہ ہیں۔

اس کے علاوہ سی سی پی نے باقاعدگی سے آن لائن سماعتوں کا سلسلہ بھی شروع کیا ہوا ہے تا کہ متعلقہ پارٹیوں اور سی سی پی بنچ کے سامنے پیش ہونے والے وکلاء کی صحت کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

کاروباری اداے اپنے محفوظ مقام سے ویڈیو کانفرسنگ کے ذریعے سی سی پی بنچ کے سامنے اپنا مؤقف پیش کر رہے ہیں اور اس ہفتے دو آن لائن سماعتوں کا انعقاد کیا جا چکا ہے۔

سی سی پی نے کاروباری اداروں اور صارفین کی جانب سے کمپیٹیشن قانون کی خلاف ورزی کے خلاف جمع کرائی جانے والے شکایات کے نظام میں جدت اور بہتری لانے کے لئے  آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کا اجراء بھی کیا ہے۔ شکایت کنندگان کو ٹریکنگ نمبر جاری کیا جاتا ہے۔ شکایت کنندہ سی سی پی کے ٹیلی فون نمبرز یا ای میل کے زریعے اپنی شکایت پر ہونے والی کاروائی کے متعلق معلومات لے سکتے ہیں۔

اسی طرح ایگزمپشن (Exemption) ایپلیکیشن کے لئے بھی ایک آن لائن ایپ بنائی گئی ہے۔ سی سی پی آن لائن درخواستوں اور ریگولیشنزکے اردو ترجمہ کے علاوہ ان کا چینی، ترکی، عربی اور فرانسیسی زبانوں میں بھی متعلقہ سفارتخانوں کے تعاون سے ترجمہ کرا رہا ہے۔ جس کے ذریعے ان ممالک کے سرمایہ کار اب مرجر درخواستیں اور آن لائن شکایا ت آسانی کے ساتھ جمع کروا سکیں گے۔

کورونا جیسی عالمی وباء اور ملک میں جاری رہنے والے لاک ڈاؤن کے دوران صارفین کے تحفظ اور مارکیٹ میں کمپیٹیشن کے تحفظ کے لیے سی سی پی  اپنا کام بھرپور طریقے سے ادا کرتا رہا ہے۔او ر اس آن لائن سسٹم کے اجراء سے کاروبار میں آسانی لانے کے علاوہ انسانی جان کا تحفظ بھی یقینی بنایا جا سکے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here