متحدہ عرب امارات: تمام ویزہ جرمانے معاف، غیر ملکی ڈاکٹرز کیلئے 10 سالہ گولڈن ویزے کا اعلان  

621

دبئی: متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے تمام ویزا جرمانے معاف کردیئے ہیں اور کورونا وبا کے دوران دبئی میں خدمات سر انجام دینے والے غیر ملکی ڈاکٹرز کیلئے 10 سالہ گولڈن ویزے کا اعلان کردیا۔

العریبیہ نیوز کے مطابق  شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے میڈیا بریفنگ کے دوران اعلان کیا کہ یکم مارچ 2020ء سے پہلے ویزہ میعاد ختم ہونے والے افراد کو جرمانے ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

ویزہ میعاد ختم ہونے والے داخلی یا رہائشی افراد کے لئے جرمانے کی مکمل معافی ہے جو 18 مئی کے بعد ملک چھوڑنے کے لئے تیار ہے۔ متعلقہ حکام نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی شناخت اور شہریت کے لئے فیڈرل اتھارٹی کا اسمارٹ پلیٹ فارم استعمال کریں۔ نئے حکم نامے کا اطلاق متحدہ عرب امارات میں کام کا اجازت نامہ رکھنے والوں پر بھی ہوگا۔

اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں رہائش کا ویزہ رکھنے والوں کو ویزے کی مدت ختم ہونے کی صورت میں کورونا وائرس کے سبب تین ماہ کیلئے جرمانے سے مستثنیٰ قرار دے دیا تھا۔

متحدہ عرب امارات کے کسی بھی طرح کے ویزہ یا رہائش رکھنے والے تمام افراد کو قابل تجدید مدت کے لئے کسی بھی جرمانے سے تین ماہ کی چھوٹ دی جائے گی اور اس کا اطلاق متحدہ عرب امارات  میں رہائش پذیر ہے۔

متحدہ عرب امارات کے کابینہ کے فیصلے کے مطابق ریذیڈنسی ویزہ کے حامل جو رعایتی مدت سے قبل متحدہ عرب امارات نہیں پہنچتے ہیں، اضافی فیس کے بغیر اپنے ویزہ کی تجدید کرا سکیں گے۔

دوسری جانب دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کورونا وائرس کے دوران دبئی ہیلتھ اتھارٹی کے لیے کام کرنے والے غیر ملکی ڈاکٹرز کی کاوشوں کو سراہنے کے لیے 10 سال کے گولڈن ویزے کا اعلان کردیا ہے۔

شیخ محمد بن راشد نے امارات میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے اور کوروناوائرس کے مریضوں کو بہترین سہولیات مہیا کرنے پر طبی عملے، نرسنگ اسٹاف اور ایڈمنسٹریٹو عملے کی کاشوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں  نے کہا کہ جلد اس بحران پر کامیابی سے قابو پائیں گے۔ دبئی نے گزشتہ سال بھی غیر ملکی ڈاکٹرز، سائنسدانوں اور سرمایہ کاروں کے لیے گولڈن ویزے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں رہائش کے لیے مستقل ویزہ جاری نہیں دیا جاتا جس کی وجہ سے حکومت نے مختلف شعبوں میں کارکردگی دکھانے والے غیر ملکی شہریوں کی خدمات کے اعتراف میں گولڈن ویزے کی کیٹیگری متعارف کرائی تھی جو ایک طویل مدتی 10 سالہ ویزہ ہوتا ہے جبکہ اسے 10 سال مکمل ہونے پر مزید 10 سال کے لیے بھی توسیع دی جاسکتی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here