سعودی عرب اور روس تیل منڈی کے استحکام پر متفق

625

ریاض: سعودی عرب اور روس کے وزرائے توانائی نے کہا ہے کہ دونوں ممالک تیل منڈی میں جلد از جلد توازن اور استحکام لانے کے پابند ہیں۔

سعودی خبررساں ادارے کے  مطابق روسی وزیر توانائی الیگزینڈر نوواک اور سعودی وزیرتوانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے گذشتہ روز  تیل منڈی کی تازہ صورتحال پر مشورے کے لیے ٹیلیفونک رابطہ کے دوران یقین کا اظہار کیا کہ اوپیک پلس میں شامل ممالک تیل پیداوار میں کمی کی پابندی کریں گے۔

وزرائے توانائی نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اوپیک پلس کے تمام فریق پیداوار میں کمی کے معاہدے کے اہداف و مقاصد کی تکمیل کے لیے پرعزم ہیں۔

ٹیلیفونک رابطے کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ’سعودی عرب اور روس کے وزرائے توانائی اقتصادی حالات کی بہتری کے حوالے سے نظر آنے والی تبدیلیوں سے مطمئن ہیں۔ اقتصادی تبدیلیاں تیل مارکیٹ پر خوشگوار اثرات ڈالیں گی، خصوصا تیل کی طلب بڑھنے کے امکانات روشن ہیں جبکہ کئی دیگر ملکوں میں کرفیو میں تخفیف کے باعث صورتحال تبدیل ہونے لگی ہے۔

اس دوران روسی وزیر توانائی نے سعودی عرب کی جانب سے تیل پیداوار میں مزید کمی کے فیصلے پر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات اور کویت کی جانب سے بھی اسی قسم کے اقدامات کی تعریف کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ تیل پیداوار میں مزید کمی موثر مثالی عملی ہے. اس کا خیر مقدم کیا جانا ضروری ہے. اس کی بدولت عالمی تیل منڈی میں توازن جلد بحال ہوسکے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here