ایمریٹس ایئر لائن کا 21 مئی سے 9 شہروں کے لیے پروازوں کی بحالی کا اعلان

487

دبئی: متحدہ عرب امارات کی ایمریٹس ایئر لائن نے رواں ماہ کی21  تاریخ سے دنیا کے 9 بڑے شہروں کے لیے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

العریبیہ نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ایمریٹس ایئر لائن کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ائیر لائن 21 مئی سے لندن کے ہتھرو ایئر پورٹ، فرینکفرٹ، پیرس، میلان، میڈرڈ، شکاگو، ٹورنٹو، سڈنی اور میلبورن کے لیے پروازیں شروع کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ان شہروں کو جانے والے مسافروں کو متعلقہ ممالک کی جانب سے عائد شرائط و ضوابط پر پورا اترنا ہو گا۔ امارات کے وہ شہری جو وطن واپس آنا چاہتے ہیں، ان کے لیے ضروری ہے کہ ان کے پاس فیڈرل اتھارٹی فار آئیڈنٹٹی اینڈ سیٹیزن شپ کی جانب سے اجازت نامہ موجود ہو۔

دوسری جانب ایمیر یٹس نے امارات میں پھنسے غیر ملکیوں کی وطن واپسی کے لیے پروازیں جاری ہیں اور 15 مئی کو ٹوکیو ناریٹا اور 16 مئی کو کوناکری اور ڈاکار کے لیے پروازیں چلائی جائیں گی۔

ایئر لائن کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انسانی میل جول کو کم سے کم رکھنے کے لیے جہاز پر محدود خدمات مہیا کی جائیں گی اور جہاز سے تمام میگزینز ہٹا دی جائیں گی۔کیبن میں ساتھ لے جانے والے سامان کو چیک کیا جائے گا اور صرف بہت ضروری سامان مثلا ہنڈ بیگز، بے بی کیئر اور لیپ ٹاپ ہی ساتھ رکھنے کی اجازت ہوگی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here