ایران کا غیرملکی سرمایاکاروں کو 5سال کے ریزیڈنسی پرمٹ کے اجراء کا فیصلہ

563

تہران: ایرانی حکومت نے کہا ہے کہ  غیر ملکی سرمایہ کار حکومت کے منظور شدہ ضوابط کے مطابق ایران میں پانچ سالہ رہائش کی سہولت حاصل کر سکیں گے ۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ایران کے نائب وزیر داخلہ نے بتایا کہ ایران میں 5 سال کی رہائش کے خواہش مند سرمایہ کاروں کے  لیے درخواست فارم ایرانی وزارت خارجہ، وزارت داخلہ، غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق ایران کے محکمہ اور ایران کے مرکزی بینک کے زیر انتظام  پلیٹ فارم کے ذریعے تین زبانوں میں دستیاب ہوں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وہ سرمایہ کار جو ریذیڈنسی پرمٹ کے اہل تھے وہ اب بینک ڈپازٹ بنانے یا بانڈز یا ہاؤسنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے کے علاوہ ایران میں پانچ سال کے لیے رہائش  کے مواقع سے بھی  فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

واضع رہے کہ ایران کے اس  فیصلے کا مقصد بڑھتی ہوئی پابندیوں  کے دباؤ کے درمیان براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں آسانی پیدا کرنا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here