آسٹریلیا میں لاک ڈاؤن سے چھ لاکھ شہری بے روزگار، 40 سال میں سب سے بڑی تعداد ہے، ادارہ برائے شماریات

526

سڈنی: آسٹریلیا میں کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے نتیجے میں چھ لاکھ کے قریب شہری روزگار سے محروم ہوچکے ہیں جو چالیس سال کے عرصے میں بیروزگاروں کی  سب سے بڑی تعداد ہے۔

آسٹریلیا کے قومی ادارہ برائے شماریات کی جمعرات کو جاری رپورٹ کے مطابق اپریل سے شروع ہونے والے کورونا لاک ڈاؤن سے اب تک چھ لاک کے قریب روزگار سے محروم ہوچکے ہیں جبکہ ایک لاکھ افراد نے بے روزگاری کے دوران ملنے والی سہولیات کے لیے بھی اپلائی کیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم سکاٹ موریسن نے اسے تکلیف دہ صورتحال قرار دیا ہے۔ ادارہ برائے شماریات کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث ملک بھر میں 2.7  ملین (27 لاکھ) یا ہر پانچواں شخص روزگار سے محروم ہوچکا یا ان کے ورکنگ آورز میں کمی آچکی ہے جس کی وجہ سے وہ مالی مسائل کے شکار ہیں۔

اس وقت صرف 12.4 ملین (1   کروڑ 24  لاکھ) آسٹریلوی شہریوں کو روزگار حاصل ہے جو 1978ء میں اس طرح کا ڈیٹا رکھنے کے بعد اب تک کی بدترین صورتحال ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here