کورونا، وفاقی حکومت کی جانب سے زرعی شعبے کے لیے میگا پیکج متوقع

ای سی سی کے اگلے اجلاس میں اس حوالے سے تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا، کھاد اور لائیو سٹاک پر سبسڈی سمیت ٹیوب ویل کے لیے بجلی کے نرخوں میں کمی کا امکان

711

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی حکومت کورونا کے پیش نظر زرعی شعبے کو میگا پیکج دینے پرغور کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے وزارت خوراک کی جانب سے ای سی سی کے آئندہ اجلاس میں تجاویز پیش کی جائیں گی۔

جس میں کھاد اور لائیو سٹاک پر سبسڈی اور ٹیوب ویلوں کے لیے بجلی کے نرخوں میں کمی کی سفارشات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:

کورونا کا قہر: دنیا کی دوسری قدیم ترین ائیر لائن کا دیوالیہ نکل گیا

رواں برس گندم خریداری کا ہدف پورا نہ ہوپانے کا امکان

کورونا بحران کا فائدہ اُٹھا کر پاکستان کیسے سستی گیس درآمد کر سکتا ہے؟

مزید برآں اقتصادی رابطی کمیٹی کے اگلے اجلاس میں ملک میں موبائل فون کی تیاری کے حوالے سے وزارت صنعت و پیداوار کے ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

وزارت صنعت و پیداوار نے اس حوالے سے پالیسی تیار کرلی ہے جس کا تھیم ’ میک ان پاکستان‘ رکھا گیا ہے۔ اس پالیسی کے تحت موبائل فون کی مقامی سطح پر تیاری کی ترغیب کے لیے ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی کی جائے گی اور اگلے دو سے تین سالوں میں موبائل فون کی چالیس فیصد تیاری ملک میں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق موبائل فون کی ملک میں تیار کروانے کا مقصد بلواسطہ اور بلاواسطہ ملازمتیں پیدا کرنا اور ملک کو عالمی سپلائی چین کا حصہ بنانا ہے۔

ذرائع نے اُمید کا اظہار کیا ہے کہ ای سی سی کے اگلے اجلاس میں موبائل مینوفیکچورنگ پالیسی کی منظوری دے دی جائے گی۔

مزید برآں اس اجلاس میں آزاد کشمیر کو پاسکو کے ذریعے گندم جاری کرنے کے معاملے پر غور کے علاوہ آر ایل این جی کی قیمت فروخت اور ایل پی جی پر پٹرولیم لیوی کے حوالے سے وزارت پٹرولیم کی تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here