اسلام آباد: ملک بھر میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت 76 لاکھ 82 ہزار سے زائد مستحق افراد میں کل 93 ارب 65 کروڑ 15 لاکھ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔
احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق پنجاب میں 39 ارب 85 کروڑ روپے سے زائد رقم 32 لاکھ 74 ہزار سے زائد افراد میں تقسیم کی جا چکی ہے۔
سندھ میں 29 ارب 85 کروڑ روپے سے زائد رقم 32 لاکھ 74 ہزار سے زائد افراد میں تقسیم کی جا چکی ہے۔ خیبرپختونخوا میں 17 ارب 22 کروڑ روپے سے زائد رقم 13 لاکھ 93 ہزار سے زائد افراد میں تقسیم کی جا چکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اب تک بلوچستان میں 4 ارب 40 کروڑ روپے سے زائد رقم 3 لاکھ 59 ہزار سے زائد افراد میں تقسیم کی جا چکی ہے۔ آزاد جموں و کشمیرر میں ایک ارب 57 کروڑ روپے سے زائد رقم ایک لاکھ 276 ہزار سے زائد افراد میں تقسیم کی جا چکی ہے۔
گلگت بلتستان میں 64 کروڑ روپے سے زائد رقم 50 ہزار سے زائد افراد میں تقسیم کی جا چکی ہے۔ اسلام آباد میں 36 کروڑ روپے سے زائد رقم 29 ہزار سے زائد افراد میں تقسیم کی جا چکی ہے۔
صارفین میں کیٹیگریز کے لحاظ سے اب تک تقسیم شدہ رقم کی تفصیل کے مطابق پہلی کیٹیگری میں احساس کفالت صارفین شامل ہیں، اس کیٹیگری کے تحت 54 ارب 41 کروڑ روپے سے زائد رقم ملک بھر میں 44 لاکھ سے زائد افراد میں تقسیم کی جا چکی ہے۔
دوسری کیٹیگری میں صارفین کی نشاندہی 8171 ایس ایم ایس سروس کے ذریعے کی گئی ہے، اس کیٹیگری کے تحت 35 ارب 87 کروڑ سے زائد رقم ملک بھر میں 29 لاکھ سے زائد افراد میں تقسیم کی جا چکی ہے۔
تیسری کیٹیگری کے تحت صارفین کی نشاندہی بذریعہ ضلعی انتظامیہ کی جا رہی ہے، اس کیٹیگری کے تحت تین ارب 44 کروڑ سے زائد رقم ملک بھر میں 2 لاکھ 87 ہزار سے زائد افراد میں تقسیم کی جا چکی ہے۔ تیسری کیٹیگری میں صارفین کو ادائیگیاں 8 مئی سے شروع ہوئی ہیں۔