کورونا وائرس کیخلاف اقدامات، یو ٹیوب کا پاکستان کیلئے تشہیری گرانٹ کی مد میں 50 لاکھ ڈالر کا اعلان 

633

اسلام آباد: کورونا وائرس کی وبا کے خلاف جاری جنگ میں معاونت کیلئے یو ٹیوب پاکستان کو تشہیری گرانٹ کی مد میں 50 لاکھ ڈالر فراہم کرے گی۔

یو ٹیوب کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سوسان ووچککی نے کہا ہے کہ گوگل اور یوٹیوب مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے شہریوں اور کاروباری طبقہ کی معاونت کر رہی ہے۔ پاکستان میں مقامی حکام کو کورونا وائرس کی وباکے حوالہ سے عوام میں آگاہی فراہم کرنے کیلئے مالی معاونت کی جا رہی ہے تاکہ اطلاعات کے مختلف ذرائع کے ذریعے تشہیر کی جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گوگل نے کورونا وائرس کے حوالہ سے معلومات تلاش کرنے والوں کیلئے علیحدہ سائٹ بھی لانچ کی ہے جس پر حکومت کے جاری اعداد و شمار دستیاب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے: 

غیر یقینی بڑھنے سے ٹیکنالوجی کمپنیاں ملازمین کو نکالنے لگیں، تنخواہوں میں بھی کٹوتیاں

گوگل اور ایپل مشترکہ طور پر کورونا کا پھیلاؤ سست کرنے کے لیے ٹیکنالوجی بنائیں گے

اسرائیل دہشتگردوں کی ٹریکنگ کیلئے استعمال ہونے والی جاسوس ٹیکنالوجی سے کورونا وائرس کے مریضوں کی نگرانی کرے گا

ان کا کہنا تھا کہ اس حوالہ سے پروپیگنڈا کے مواد کو ویب سائٹ سے فوری ہٹانے کے اقدامات کے ساتھ ساتھ علاج معالجہ اور احتیاطی تدابیر کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔

وباء کے ان ایام میں تربیت کے ذرائع اور گھر سے کام میں معاونت کی حوصلہ افزائی کیلئے ”گرو ود گوگل پاکستان“ کا پلیٹ فارم بھی قائم کیا گیا ہے جس میں دور دراز علاقوں کے عوام کیلئے ٹیکنالوجی کے استعمال اور اساتذہ کو تعلیم کی فراہمی میں مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

اس کے علاوہ گوگل مختلف اعداد و شمار کی بنیاد پر کورونا کے حوالہ سے رپورٹس بھی مشتہر کر رہی ہے۔ سی ای او نے توقع ظاہر کی کہ ان رپورٹس سے پاکستان میں صحت کے شعبہ کے حکام اور حکومتوں کو وباء پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here