موبائل گیم صارفین کی تعداد میں 13.3 فیصد اضافہ، مالیاتی حجم 77.2 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان

645

ماسکو: دنیا بھر میں کورونا لاک ڈاؤن کے باوجود موبائل سے گیمز کھیلنے والے صارفین کی تعداد رواں سال 13.3 فیصد بڑھنے سے مارکیٹ کا مالیاتی حجم 77.2  ارب ڈالر تک پہنچ جانے کا امکان ہے۔

نیوزو اینالیٹیکل ایجنسی کی جانب سے جاری جائزہ رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے دنیا بھرمیں پیداواری، کاروباری، سفری اور دیگر سرگرمیاں متاثرہوئی ہیں تاہم لوگوں کے گھروں میں محصور ہونے کی وجہ سے ان میں موبائل گیمز کا رجحان بڑھ رہا ہے۔

ایجنسی کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باوجود موبائل گیم صارفین کی تعداد رواں سال 13.3 فیصد بڑھنے کا امکان ہے جس سے اس شعبے کا عالمی مارکیٹ میں حجم بھی بڑھ کر 77.2  ارب ڈالر ہونے کی توقع ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال موبائل فون، کمپیوٹر اور کنسول گیمز سے ہونے والی مجموعی عالمی آمدنی 9.3  فیصد بڑھ کر 159.3 ارب ڈالر رہنے کا امکان ہے۔

اس میں موبائل صارفین کی تعداد 13.3 فیصد بڑھ کر 77.2  ارب ڈالر، کنسول گیمز سے 6.8  فیصد بڑھ کر 45.2  ارب ڈالر جبکہ کمپیوٹر سے 4.8  فیصد اضافے کے ساتھ  36.9  ارب ڈالر رہنے کا امکان ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here