ملک میں زرعی ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران 37 فیصد کمی

62

اسلام آباد: ملک میں زرعی ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کی ابتدائی تین سہ ماہیوں میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 37 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2019ء سے لیکر مارچ 2020ء تک کی مدت میں ملک میں 23506 یونٹس زرعی ٹریکٹروں کی فروخت دیکھنے میں آئی ہے، فروخت کی یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 37 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی ابتدائی تین سہ ماہیوں میں ملک میں 37742 یونٹس زرعی ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

مارچ 2020ء میں 2918 یونٹ ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی، گزشتہ سال مارچ میں 5729 یونٹ ٹریکٹروں کی فروخت دیکھنے میں آئی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں سب سے زیادہ میسی فرگوسن کی فروخت دیکھنے میں آئی ہے، اس کمپنی کے کل 14611 یونٹ ٹریکٹر فروخت ہوئے، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 38 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کے 9 ماہ میں میسی فرگوسن کے 23550 یونٹ زرعی ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

جاری مالی سال میں فئیٹ کے فروخت میں 37 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جولائی 2019ء سے لیکر مارچ 2020ء تک کی مدت میں اس کمپنی کے 8733 یونٹ ٹریکٹرز فروخت ہوئے، گزشتہ سال اسی مدت میں  اس کمپنی کے 13871 یونٹ ٹریکٹر فروخت ہوئے تھے۔

مالی سال کی تین سہ ماہیوں میں اورئینٹ آئی ایم ٹی کے 121 یونٹ فروخت ہوئے، گزشتہ مالی سال کے دوران اس مدت میں کمپنی کے 204 یونٹ فروخت ہوئے تھے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here