اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ممنوعہ اشیاء کی سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاون شروع کردیا ہے۔
ایف بی آر کے ترجمان کے مطابق تمام ممنوعہ اشیاء خصوصاً کپڑوں، گاڑیوں، آٹو پارٹس، لیبریکینٹس، کھانے پینے کی اشیاء، کرنسی اور سونے کی نقل وحمل، ذخیرہ اندوزی اورخرید و فروخت کے خلاف کاروائیاں تیز کر دی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ کسٹمز ایکٹ 1969ء کے مطابق تمام ممنوعہ اشیاء خصوصاً کپڑوں، گاڑیوں، آٹو پارٹس، لیبری کینٹس، کھانے پینے کی اشیاء، کرنسی اور سونے کی نقل وحمل، ذخیرہ اندوزی اورخریدوفروخت کے خلاف سخت کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہے، ان میں ممنوعہ اشیاء کی ضبطگی، ضبط اشیاء کی مالیت کے مطابق 10 گنا جرمانہ اور14 سال قید کی سزاء شامل ہیں۔