کورونا وائرس کی وجہ سے اوبر کو پہلی سہ ماہی میں 2.9 ارب ڈالر نقصان

522

سان فرانسسکو: ٹیکسی سروس اوبر نے کہا ہے کہ کووڈ 19 کی عالمی وبا کے سبب لاک ڈاؤن سے انہیں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 2.9 ارب ڈالر خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

رائیڈ شئیرنگ کمپنی کے مطابق سہ ماہی کے آخری ہفتوں میں شروع ہونے والے لاک ڈاؤن کے باوجود سال کے پہلے تین ماہ میں ان کی رائڈ بکنگ میں آٹھ فیصد اضافہ ہوا ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے لوگوں نے کھانے پینے کی اشیاء زیادہ تر ریسٹورانٹس سے اوبر کی ڈلیوری سروس کے ذریعے آرڈرز کیں جس میں 54 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

مارکیٹ میں تجارت کے بعد اوبر کے شئیرز میں کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں ‘شئیرنگ اکانومی’ کمپنی کو سخت بحران کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ایک دوسری آن لائن ٹیکسی سروس کریم نے اعلان کیا تھا کہ اس کا کاروبار 80 فیصد کم ہو گیا ہے جس کی وجہ سے کمپنی 31 فیصد سٹاف کو نوکریوں سے فارغ کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے۔

کریم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مدثر شیخ کی جانب سے ملازمین کو لکھے جانے والے ایک خط کے مطابق عالمی وباء سے پیدا شدہ صورتحال کے باعث کمپنی کی رائڈنگ سروس میں 90 فیصد کمی آئی ہے اور اس کے ساتھ مشرقِ وسطیٰ میں ان کے اس کی ڈلیوری سروس 60 فیصد کم ہوگئی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here