کمپنیز ایکٹ ترامیم، کاروباری آسانیوں کی درجہ بندی کے دو اہم اعشاریوں میں بہتری آئے گی 

517

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ کمپنیز ایکٹ میں کی گئی حالیہ ترامیم سے کاروبار ی اداروں پرانتظامی  بوجھ میں کمی آئے گی جبکہ  ترامیم کے نتیجے میں  ورلڈ بینک کی کاروباری آسانیوں کی درجہ بندی کے دو اہم اعشاریوں، کاروبار شروع کرنے اور کمپنیوں کے اقلیتی شئیر ہولڈز کے حقوق میں بہتری آئے گی۔

اپنے بیان میں رزاق دائود نے کہا کہ سکیورڈ ٹرانزیکشن ایکٹ 2016ء میں ترامیم منقولہ اثاثوں کی الیکٹرانک رجسٹری کو فعال  کرنے میں معاون ہوں گی۔ رجسٹری کے فعال ہونے سے خاص طور پر چھوٹے کاروبار والوں کے لئے بنکوں سے قرض کا حصول آسان ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کے ان اہم ترامیم سے ورلڈ بینک کی کاروباری آسانیوں کی درجہ بندی کی رپورٹ میں پاکستان کا قرضوں کی فراہمی سے متعلق اشاریہ 20 درجے تک اوپر چلا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس اقدامات سے ایس ایم ایز کا شعبہ مزید بہتری کے راستے پر گامزن ہو گا۔ چھوٹے کاروباری یونٹس کا معاشی ترقی میں اہم کردار ہے جبکہ روزگار اور برآمدات میں بھی اس کا حصہ نمایاں ہے حکومت ایس ایم ایز کے شعبہ کو مستحکم کرنے کے لیے موثر اقدامات کر رہی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here