میزان بینک کے منافع میں تین ماہ کے دوران 62  فیصد اضافہ

1807

 اسلام آباد: میزان بینک لمیٹڈ نے 30 مارچ 2020ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی کی مالیاتی کارکردگی کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق تین ماہ کے دوران میزان بینک لمیٹڈ کے منافع میں 62 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

میزان بینک کے مالیاتی تنائج کے مطابق جنوری تا مارچ 2020ء کے لئے بینک کی آمدنی 4.943 ارب روپے جبکہ فی حصص آمدن 3.91 روپے تک بڑھ گئی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال میں جنوری تا مارچ 2019ء کے دوران میزان بینک لمیٹڈ کو 3.049 ارب روپے منافع حاصل ہوا تھا اور فی حصص آمدنی 2.31 روپے فی حصص رہی تھی۔

اس طرح گزشتہ سال 2019ء کی پہلی سہ ماہی کے مقابلہ میں رواں سال کے اسی عرصہ کے دوران بینک کے منافع میں 1.894 ارب روپے یعنی 62 فیصد اضافہ ریکارڈ کای گیا ہے۔ بینک نے جنوری تا مارچ 2020ء کی مدت کے لئے وسط مدت کے ڈیوڈنڈ کا کوئی اعلان نہیں کیا۔

رپورٹ کے مطابق جنوری تا مارچ 2020ء کے دوران بینک کی خالص انٹریسٹ آمدنی 66 فیصد کے اضافہ سے 14.7 ارب روپے تک پہنچ گئی جبکہ بینک کی نان مارک اپ آمدن میں اسی دوران 21 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب بینک کے اخراجات بھی گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلہ میں 3 فیصد تک کم ہو گئے۔

دوسری جانب پاکستان کی بینکاری کی صنعت میں 928 ارب روپے کے اثاثہ جات کے ساتھ میزان بینک 6 فیصد کا حصہ دار ہے۔

میزان بینک لمیٹڈ (ایم بی ایل) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میزان بینک پاکستان میں بینکنگ کی خدمات فراہم کرنے والا چھٹا بڑا بینک ہے جو ملک کے 231 شہروں اور قصبوں میں 774 برانچز کا حامل ہے۔

میزان بینک لمیٹڈ اپنے صارفین کو انٹرنیٹ بینکنگ، موبائل ایپ سمیت دیگر کئی متبادل ذرائع سے بینکاری کی عالمی معیار کی خدمات کی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہا ہے، اس لئے میزان بینک کا شمار پاکستان میں سود سے پاک اسلامی بینکاری کی سہولت فراہم کرنے والے بڑے بینکوں میں ہوتا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here