فلور ملز مالکان نے 20 کلو آٹے کا تھیلا 40 روپے مہنگا کردیا

1360

لاہور: فلور ملز مالکان نے گندم کی قیمتوں میں اضافے کو بنیاد بناتے ہوئے پنجاب بھر میں آٹے کی قیمتوں میں 2 روپے فی کلو اضافے کا اعلان کردیا۔

پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن کے چئیرمین عبدالرؤف مختار نے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 20 کلو آٹے کا تھیلا اب سے 840 روپے میں فروخت کیا جائے گا، 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 40 روپے اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ان قیمتوں کا اطلاق پنجاب بھر میں ہوگا، فیصلہ گندم کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے:

رواں برس گندم خریداری کا ہدف پورا نہ ہوپانے کا امکان

تاجروں کا حکومت سے ذخیرہ اندوزی کے خلاف آرڈی نینس کی مزید وضاحت کا مطالبہ

عبدالرئوف مختار نے کہا انہیں گندم خریدنے کی اجازت دی گئی اور نہ ہی پنجاب حکومت کے کوٹے سے گندم فراہم کی گئی، انہوں نے دعویٰ کیا کہ فلور ملز کو گندم کے سٹاک میں قلت کا سامنا ہے۔

یہاں یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ سابق وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی خسرو بختیار نے 27 مارچ کو کہا تھا کہ ملک میں کسی بھی طرح سے گندم کا بحران نہیں ہے کیونکہ حکومت کے پاس ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے وافر مقدار میں گندم موجود ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here