شہزاد دادا یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کے صدر، سی ای او مقرر، یکم جولائی سے چارج سنبھالیں گے

634

کراچی: یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ نے شہزاد دادا کو بینک کا صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) مقرر کر دیا وہ یکم جولائی سے عہدہ سنبھالیں گے۔

یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو ایک نوٹی فکیشن کے ذریعے شہزاد دادا کی تعیناتی سے آگاہ کر دیا۔

بینک نے اپنے بیان میں کہا کہ یونائیٹڈ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 6 مئی 2020ء کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ایک اجلاس میں شہزاد دادا کو یکم جولائی 2020ء سے بینک کا صدر اور سی ای او تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شہزاد دادا کی تعیناتی سٹیٹ بینک آف پاکستان کے قواعدوضوابط کے مطابق کی گئی ہے، اس سے قبل وہ سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک (پاکستان) کے صدر اور سی ای او کے عہدے سے مستعفی ہوئے تھے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here