اسلام آباد: رواں مالی سال کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں 7 فیصد جبکہ برآمدات میں 26 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے) کے اعداود و شمار سے ملک کے مختلف علاقوں میں کام کرنے والی 11 صنعتوں کے مالیاتی نتائج کی ٹاپ لائن سکیورٹیز کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت بشمول مقامی و برآمدات 3 کروڑ 70 لاکھ 35 ہزار 85 میٹرک ٹن تک بڑھ گئی۔
گزشتہ مالی سال میں جولائی تا مارچ 2018-19ء کے دوران فروخت کا حجم 3 کروڑ 45 لاکھ 92 ہزار 708 میٹرک ٹن رہا تھا۔ اس طرح سیمنٹ کی برآمدات بھی 51 لاکھ 31 ہزار 681 میٹرک ٹن کے مقابلہ میں 64 لاکھ 46 ہزار 955 میٹرک ٹن تک بڑھ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:
بھاری ٹیکسوں، ناقص پالیسیوں کی وجہ سے سیمنٹ سیکٹر کو بدترین خسارے کا سامنا
ملکی سیمنٹ سیکٹر مسلسل بھاری نقصان کا شکار کیوں ہورہا ہے؟ وجوہات سامنے آگئیں
پیداواری لاگت، ٹیکسوں میں اضافے سے سیمنٹ مینوفیکچررز پریشان، تیسری سہ ماہی میں بھاری خسارے کا سامنا
رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے9 مہینوں کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں 2 کروڑ44 لاکھ 2 ہزار 377 میٹرک ٹن یعنی7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مزید برآں گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں 26 فیصد یعنی 13 لاکھ 15 ہزار 274 میٹرک ٹک کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تعمیرات کے شعبہ کے ماہرین نے کہا کہ تعمیرات کے شعبہ کو صعنت کا درجہ دینے کا حکومتی فیصلہ شعبہ کی ترقی میں معاون ثابت ہو گا اور سیمنٹ کی مقامی فروخت میں نمایاں اضافہ کا بھی سبب بنے گا۔