سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 259 ملین ڈالر اضافے سے 12.3 ارب ڈالر ہو گئے

536

کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ 30 اپریل 2020ء کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے تک غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 259 ملین ڈالر اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یہ ذخائر 12329.4 ملین ڈالر ہو گئے ہیں۔

مرکزی بینک نے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کی وجہ نہیں بتائی ہے۔

کمرشل بینکوں کے پاس غیرملکی زرمبادلہ ذخائر میں معمولی اضافہ ہوا ہے اور یہ 6392.7 ملین ڈالر سے بڑھ کر 6425.7 ملین ڈالر ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پرھیے:

سٹیٹ بینک کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر 1.9 ارب ڈالر اضافے سے 12 ارب ڈالر ہو گئے

سٹیٹ بینک کو ٹی بلز نیلامی میں 391.3 ارب روپے موصول

24 اپریل کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے تک بینک دولت کے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر 10889.2 ملین ڈالر سے بڑھ کر 12070.3 ملین ڈالر ہو گئے تھے۔

زرمبادلہ ذخآئر میں یہ اضافہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ کے تحت کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا شدہ معاشی بحران پر قابو پانے کے لیے 1.39 ارب ڈالر امداد وصول کرنے کی وجہ سے ہوا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here