اوگرا نے رواں ماہ کے لیے سوئی گیس کمپنیوں کے لیے نظرثانی شدہ قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا 

224

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے رواں ماہ کے لیے سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) اور سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے لیے آر ایل این جی کی نظرثانی شدہ قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایس این جی پی ایل کے لیے مئی کے مہینے کے لئے درآمدی آر ایل این جی کی قیمت میں 2.07 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی کمی کی گئی ہے۔

ایس این جی پی ایل کے لئے آر ایل این جی کی نئی قیمت 7.5105 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جو کہ اپریل میں 9.5834 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

اسی طرح ایس ایس جی سی کے لئے درآمدی آر ایل این جی کی قیمت میں 1.80 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے اور مئی کے لئے درآمدی آر ایل این جی کی قیمت 7.7521 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگی جو کہ اپریل میں 9.5582 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here