امریکہ کا کورونا وائرس کے خلاف اقدامات کیلئے پاکستان کو 15 ملین ڈالر امداد کا اعلان

540

اسلام آباد: امریکہ نے کووڈ 19 کی عالمی وبا سے نمتنے کیلئے پاکستان 15 ملین ڈالر امداد دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

پاکستان میں امریکی سفیر پال جونز (Paul Jones) نے ایک ویڈیو پیغام میں امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ غربت کے خاتمے کے ساتھ اپنی شراکت داری کو وسیع کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ “میں یہ اجاگر کرنا چاہتا ہوں کہ ہم کس طرح مل کر معاشی بحران کا شکار ہونے والے افراد کو کورونا وائرس سے بچا رہے ہیں۔”

یہ بھی پڑھیے:

زونگ کا وزیر اعظم کورونا ریلیف فنڈ میں 7 ملین روپے کا عطیہ

کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 305 ملین ڈالر فراہم کرے گا

انہوں نے پاکستان کے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں امریکہ کی جانب سے 5 ملین ڈالر اور غذائیت کی کمی کا شکار بچوں کے فوڈ پروگرام کیلئے 2.5 ملین ڈالر دینے کا اعلان کیا۔

پال جونز نے کہا کہ پاکستان کو کورونا وائرس امداد کے لیے ترجیحی ملک کے طور پر نامزد کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں امریکہ پاکستان کو 15 ملین ڈالر امداد دے گا تاکہ مہلک وبا پر قابو پانے کیلئے اقدامات میں تیزی لائی جا سکے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here