اقوام متحدہ نے کمزور ممالک کیلئے ہیومنیٹیرین امداد کی اپیل 6.7 ارب ڈالر کردی

امداد کے متسحق ممالک میں پاکستان بینن، جبوتی، لائبیریا، موزمبیق، فلپائن، سیرا لیون، ٹوگو اور زمبابوے شامل

599

نیویارک: اقوام متحدہ نے کووڈ19 وبا کے خلاف لڑنے والے معاشی لحاظ سے کمزور ملکوں کیلئے ہیومنیٹیرین امداد کی اپنی اپیل 2 ارب ڈالر سے بڑھا کر  6.7 ارب ڈالر کردی جس میں پاکستان سمیت بینن، جبوتی، لائبیریا، موزمبیق، فلپائن، سیرا لیون، ٹوگو اور زمبابوے کے اضافی نو ممالک بھی شامل ہیں۔

اپیل میں اضافہ اقوام متحدہ کی جانب سے کووڈ 19 کی وجہ سے  اپنے گلوبل پلان  اپ ڈیٹ کرنے کے باعث کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے 2 ارب ڈالر  فنڈنگ کی اپیل کی گئی تھی تاہم ایجنسی نے کہا کہ انہیں مجموعی طور پر 6.7 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ کے نمائندے نے کہا کہ اگر ہم  وبائی امراض کا مقابلہ کرنے اور کساد بازاری کے اس دور میں غریب  لوگوں بالخصوص خواتین، لڑکیوں اور دیگر پسماندہ گروہوں کی امداد نہیں کرتے تو،ہمیں آنے والے کئی سالوں سے  کے اثرات بھگتنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ توقع نہیں کی جا رہی ہے کہ دنیا کے غریب ترین ممالک اگلے تین سے چھ مہینوں تک کوویڈ 19 کی وجہ سے مشکلات کا مقابلہ کر سکیں گے لیکن ان ممالک پہلے ہی میں ملازمتوں اور آمدنی کے ساتھ ساتھ خوراک ٍکی اور  بچوں کو  ویکسین کی فراہمی  میں  سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here