اسلام آباد: گوگل نے کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں آن لائن سکیورٹی کو لاحق شدید خطرات مدنظر ہیکنگ روکنے کیلئے گوگل اینائلسسز گروپ مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرا دیا۔
کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں لوگ اپنے گھروں تک محدود ہیں اور اِن سے بہت سے افراد اپنے فرائض کی ادائیگی، سیکھنے، معلومات تک رسائی اور اپنے عزیزوں کے ساتھ رابطے میں رہنے کیلئے نئی ایپس اور کمیونیکیشن ٹولزاستعمال کر رہے ہیں۔ یہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز جہاں روزمرہ کی زندگی میں کارآمد ہیں وہیں اِن کی وجہ سے آن لائن سکیورٹی کے نئے خطرات بھی پیدا ہو گئے ہیں۔
گوگل کا تھریٹ اینائلسسز گروپ ہیکنگ کی جدید سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کر رہا ہے اور دیکھ رہا ہے کہ حملوں کیلئے کوویڈ۔19 کے حوالہ سے میسیجنگ استعمال کر رہے ہیں اور ہمارے سکیورٹی سسٹمز نے scams کی ایک نئی رینج دریافت کی ہے مثلاً ایسے فلاحی اداروں اور این جی اوز کی جانب سے جعلی ای میل بھیجنا جو کوویڈ۔19 کے خلاف جدوجہد کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے:
غیر یقینی بڑھنے سے ٹیکنالوجی کمپنیاں ملازمین کو نکالنے لگیں، تنخواہوں میں بھی کٹوتیاں
پاکستان میں کمپنیوں کو آن لائن آرڈرز کی وصولی بند کیوں کرنا پڑ رہی ہے؟
اسرائیل دہشتگردوں کی ٹریکنگ کیلئے استعمال ہونے والی جاسوس ٹیکنالوجی سے کورونا وائرس کے مریضوں کی نگرانی کرے گا
”ایڈمنسٹریٹرز“ کی جانب سے گھر پر کام کرنے والے ملازمین کیلئے ہدایات اور ہیلتھ کیئر فراہم کرنے والوں کی جانب سے نوٹسز وغیرہ۔ گوگل کے سسٹمز نے مالوئیر(malware) سے بھرپور سائٹس بھی دریافت کی ہیں جو مقبول سوشل میڈیا اور ہیلتھ آرگنائزیشنز کے اکاؤنٹس اور حتیٰ کہ کورونا کے آفیشل میپ کے سائن اِن پیجیز کی مانند نظر آتی ہیں۔
گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ہمارے جدید مشین لرننگ کلاسیفائیرز نے روزانہ 18 ملین فشنگ اور مالوئیر(malware اور phishing) کی کوششیں دیکھی ہیں جن کا تعلق کوویڈ۔19 سے تھا۔ اس کے علاوہ 240 ملین سے زائد کوویڈ سے تعلق رکھنے والے فضول پیغامات کا بھی سراغ لگایا ہے۔
گوگل کا کہنا ہے کہ لوگوں کو اِن خطرات سے محفوظ رکھنے کیلئے کمپنی نے اپنی پروڈکٹس میں جدید ترین سکیورٹی پروٹیکشنز شامل کئے ہیں تاکہ وہ خود کار طریقوں سے اِن خطرات کو لوگوں تک پہنچنے سے پہلے ہی روک سکیں۔
گوگل کے مطابق ان کے مشین لرننگ ماڈلز پہلے ہی جی میل میں ایسے خطرات کا سراغ لگاتے ہیں اور 99.9 فیصد سپام میسیجز، مال وئیر اور فشنگ کو بلاک کر دیتے ہیں، ہماری بلٹ اِن سکیورٹی پرڈکٹس آپ کو کسی دھوکا دہی کی ویب سائٹس پر داخل ہونے سے پہلے ہی خبردار کردیتی ہیں اور اسی طرح، گوگل پلے اسٹور میں اسکیننگ ایپس کو ڈاؤن لوڈ کرنے سے پہلے خبردار کرتی ہیں۔