انٹرپول نے جنگ زدہ ممالک سے چوری ہونے والے 19ہزار فن پارے اور نوادرات برآمد کر لیے

852

پیرس: بین الاقوامی پولیس آرگنائزیشن  ’انٹرپول‘ نے 100سے زائد ممالک میں چھاپوں کے دوران جنگ زدہ ممالک کے عجائب گھروں اور آثار قدیمہ سے چوری کیے گئے 19 ہزار فن پارے اور نوادرات برآمد کر لیے ہیں۔

جرمن ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے بین الاقوامی پولیس آرگنائزیشن کے ترجمان نے بتایا کہ  قیمتی فن پاروں اور قدیم نوادرات کی غیر قانونی تجارت کے خلاف ایک 103 ممالک میں منظم چھاپوں کے دوران 19000 چوری شدہ فن پارے بازیاب کرا لیے گئے اور ان کارروائیوں میں ایک سو ایک مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے مجموعی طور پر300 مقدمات میں تفتیش شروع کر دی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان چھاپوں کا مقصد غیر قانونی طور پر آرٹ اور قدیمی نوادرات فروخت کرنے والوں کے بین الاقوامی نیٹ ورک کو توڑنا ہے۔

واضح رہے کہ انٹرپول کے ان چھاپوں میں کابل ایئرپورٹ پر افغان کسٹمز نے 971 نوادرات اور فن پارے ضبط کر لئے۔

اسی طرح ہسپانوی پولیس نے میڈرڈ کے ہوائی اڈے پر کولمبیئن پولیس کے ساتھ مل کر تقریبا سونے کے قدیم  250 نوادرات، مورتیاں اور نایاب زیورات ضبط کر لیے جو کہ کولمبیا میں چوری کے بعد غیر قانونی طور پر حاصل کیے گیے تھے۔

اس کے علاوہ بازیاب کیے گئے قیمتی سامان میں قدیمی نوادرات اورآرٹ کے نمونے شامل ہیں جو کہ جنگ سے متاثرہ ملکوں کے عجائب گھروں سے چوری کیے گئے تھے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here