سٹاک مارکیٹ میں مندی سے 264 پوائنٹس کمی، کے ایس ای 100 انڈیکس 33 ہزار 728 پر بند

643

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسیچنج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ملا جلا رجحان رہا، آغاز میں 126 پوائنٹس اضافہ ہوا لیکن اختتام 264 پوائنٹس کمی سے 33 ہزار 728 پوائنٹس پر ہوا۔ 

کے ایس ای 100 انڈیکس میں 126 پوائنٹس اضافہ ہوا اور انڈیکس 34 ہزار 119 کی دن بھر کی بلند سطح تک گیا۔ تاہم، جلد ہی مندی کا اسپیل لوٹ آیا اور 317 پوائنٹس کمی سے انڈیکس 33 ہزار 675 پوائنٹس پر آگیا۔ کاروبار کا اختتام 264 پوائنٹس کمی سے 33 ہزار 728 پر ہوا۔

دیگر اعشاریوں میں کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 493 پوائنٹس کمی سے یہ 55 ہزار 68 جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس میں 84 پوائنٹس کمی سے یہ 23 ہزار 943 پوائنٹس پر بند ہوا، کاروبار کے دوران 140 کمپنیوں نے مثبت اور 147 کمپنیوں نے منفی کاروبار کیا۔

مجموعی مارکیٹ حجم گزشتہ سیشن (منگل) کو 261.32 ملین سے کم ہوکر 208.88 ملین رہ گئے، ہیسکول پیٹرولیم لمیٹڈ، یونیٹی فوڈز لمیٹڈ اور ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ کاروباری سکرین پر سرِفہرست رہے۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں مندی کی وجہ بننے والے سیمنٹ اور آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کے شعبے رہے۔ دیگر کمپنیوں میں ایم سی بی بینک لمیٹڈ، حبیب بینک لمیٹڈ اور حب پاور کمپنی لمیٹڈ نے کاروبار پر منفی اثرات مرتب کیے۔

کاروبار کے دوران سیمنٹ کے شعبے میں بھاری نقصان اٹھانے والی کمپنیوں میں ڈی جی خان سیمنٹ، لکی سیمنٹ، بیسٹ وے سیمنٹ اور میپل لیف سیمنٹ کمپنی شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here