کورونا، ورلڈ بنک نے پاکستان کے لیے 247.5 ملین ڈالر کا پروگرام تشکیل دے دیا

پروگرام کے تحت لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کی مدد کے علاوہ طبی عملے کو گلوز، ماسک، وینٹی لیٹر، چشمے اور دیگر سامان فراہم کیا جائے گا

714

اسلام آباد: ورلڈ بنک کی جانب سے کورونا وائرس سے نمٹنے کے اقدامات کے حوالے سے پاکستان کے لیے 247.5 ملین ڈالر کا امدادی پروگرام ترتیب دے دیا گیا۔

عالمی بنک کی طرف سے شائع کردہ ایک مضمون کے مطابق اس پروگرام سے مہلک وائرس کے خلاف طبی عملے اور ان افراد کی مدد کی جائے گی جن کی زندگیاں اس وائرس سے متاثر ہوئیں۔

مضمون میں کہا گیا ہے کہ بنک کی ٹیم کی جانب سے کورونا چیلنج سے نمٹنے کے لیے 200 ملین ڈالر کا ‘پینڈیمک ریسپانس ایفیکٹیونس اِن پاکستان پراجیکٹ’ تشکیل دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ پہلے سے جاری چارمنصوبوں کے لیے مزید 47.5 ملین روپے جاری کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے:

کورونا وائرس: ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف کا آئی ڈی اے رکن ممالک سے قرض واپسی موخر کرنے پراتفاق

کورونا کے باوجود ترسیلات زرکا حجم 21 ارب ڈالر رہنے کا امکان

کورونا وائرس، 6 ہفتوں کے دوران ہر پانچواں امریکی شہری بے روزگار

عالمی بنک کے مطابق عموماً دس ماہ میں بننے والے اس پروگرام کی تشکیل صرف دس دن میں کی گئی اور 23 اپریل تک اس کے تحت 69.8 ملین ڈالر جاری کیے جاچکے ہیں۔

مضمون میں مزید کہا گیا ہے کہ بنک کہ تعاون سے پہلے ہی ان افراد کی مدد کی جاچکی ہے جن کی زندگیاں کورونا لاک ڈاؤن سے متاثر ہوئیں۔

 مزید برآں طبی عملے کے لیے پرسنل پروٹیکٹیو ایکویپمنٹ ، ماسک، گلوز، گاؤن، کور آل ، چشمے و دوسرا سامان بھی فراہم کیا جا چکا ہے ۔

مضمون میں بتایا گیا ہے کہ منصوبے کے تحت سرکاری و نجی ہسپتالوں کے تعاون سے قرنطینہ سینٹرز کا قیام اور تشخیصی کٹ ، وینٹی لیٹرز اور دیگر آلات کی فراہمی کے علاوہ ٹیسٹوں میں اضافے کے لیے لیبارٹریوں کے عملے کی تربیت بھی کی جائے گی۔

مزید برآں اسی منصوبے کی مدد سے حکومت پاکستان نے کورونا بحران کے دنوں میں تعلیم کی فراہمی کے لیے ٹیلی سکول جیسا انقلابی منصوبہ بھی شروع کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here