عیدالفطر، وفاقی حکومت کا تنخواہیں، پینشن 21 مئی تک دینے کا اعلان

592

اسلام آباد: حکومت نے وفاقی ملازمین اور پینشنرز کو 21 مئی تک تنخواہیں اور پینشن تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

وزارتِ خزانہ نے اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان، ریونیو، ملٹری اکاؤنٹنٹ جنرل اور وزارتِ امور خارجہ کے چیف اکاؤنٹس آفیسر کو اس حوالے سے عیدالفطر کے موقع پر وفاقی ملازمین کی تنخواہیں اور پینشنرز کو پینشن کی رقم ایڈوانس میں 21 مئی تک جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزارتِ خزانہ کے ایک حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مہینے کے آخری 10 دن میں اگر عیدالفطر کا تہوار آتا ہے تو اس مہینے کی تنخواہ اور پینشن ایڈوانس جاری کردی جائے۔

پاکستان میں عیدالفطر 24 یا 25 مئی (چاند کی تاریخ کے اعتبار سے) کو متوقع ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here