سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے بعد مندی، کے ایس ای 100 انڈیکس 33 ہزار 992 پوائنٹس پر بند

523

 کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز معمولی تیزی کا رجحان رہا، تاہم مندی کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا اختتام 76 پوائنٹس اضافے سے 33 ہزار 992 پوائنٹس پر ہوا۔

منگل کے کاروباری روز کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور 469 پوائنٹس اضافے سے انڈیکس 34 ہزار 385 پوائنٹس کی دن بھر کی بلند سطح تک گیا۔ تاہم، یہ رجحان زیادہ دیر برقرار نہ رہا اور مندی کا سامنا بھی رہا، کاروبار کا اختتام صرف 76 پوائنٹس اضافے سے 33 ہزار 992 پوائنٹس کی سطح پر ہوا۔

دیگر اعشاریوں میں کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 527 پوائنٹس اضافے سے 55 ہزار 561 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شئیر انڈیکس میں 107 پوائنٹس اضافے سے یہ 24 ہزار 28 پوائنٹس پر ہوا، کاروبار کے دوران 168 کمپنیاں مثبت جبکہ 112 کمپنیاں منفی رجحان میں رہیں۔

مجموعی کاروباری حجم گزشتہ سیشن (سوموار) کو 216.5 ملین سے بڑھ کر 261 ملین تک پہنچ گیا ہے، ہیسکول پیٹرولیم لمیٹڈ، یونیٹی فوڈز لمیٹڈ اور فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ کاروباری سکرین پر نمایاں رہے۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ اور فوڈ اینڈ پرسنل کئیر کے شعبوں میں بھی خاطر خواہ اضافہ دیکھا گیا۔ دیگر کمپنیوں میں اینگروکارپوریشن لمیٹڈ، پاک پیٹرولیم لمیٹڈ اور آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ بھی پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست نظر آئے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here