مارچ کے دوران یورپ کو برآمدات میں 3.21 فیصد کمی ہوئی، سٹیٹ بینک

607

اسلام آباد: سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ مارچ 2020ء کے دوران یورپ کو کی جانے والی برآمدات میں کورونا وائرس کی وجہ سے کمی آئی ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق مارچ 2020ء کے دوران شمالی یورپ، ڈنمارک، فن لینڈ، ناروے، سویڈن اور برطانیہ کو بھیجی جانے والی قومی برآمدات میں 3.21 فیصد کمی ہوئی ہے اور برآمدات کا حجم 189.580 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ مارچ 2019ء کے دوران ان ممالک کو 195.877 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیے:

پاکستان کی سمندری غذا کی برآمدات میں 8 فیصد اضافہ

رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی آئی ٹی سروسز کی برآمدات میں 26.24 فیصد اضافہ

کورونا وائرس کے باعث پاکستانی برآمدات میں تین ارب ڈالر کمی آئے گی، رزاق داؤد

اس طرح مارچ 2019ء کے مقابلہ میں مارچ 2020ء کے دوران یورپی ممالک کو بھیجی جانے والی ملکی برآمدات میں 6.297 ملین ڈالر یعنی 3 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق فروری 2020ء کے دوران ان ممالک کو 183.119 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔

ایس بی پی کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران یورپی ممالک کو کی جانے والی برآمدات میں 1.6 فیصد اضافہ سے برآمدات کا حجم 1.743 ارب ڈالر تک بڑھا ہے جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 1.715 ارب ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق جنوربی یورپ کے ممالک اٹلی، یونان اور سپین وغیرہ کو کی جانے والی برآمدات میں بھی کمی کا رجحان رہا ہے۔

دوسری جانب مشرقی یورپ بشمول بیلجیئم، فرانس، جرمنی اور ہالینڈ کو کی جانے والی قومی برآمدات 10 فیصد اضافہ سے جولائی تا مارچ 2019-20ء کے دوران 309.426 ملین ڈالر تک بڑھی ہیں۔

اقتصادی تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ کورونا کی عالمی وباء کے باعث یورپ سمیت دنیا کے اکثر ممالک میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں معطل رہی ہیں جس کی وجہ سے یورپی ممالک کو کی جانے والی قومی برآمدات میں کمی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تاہم کسی حد تک وباء پر قابو پانے کے بعد کاروباری سرگرمیوں کی بحالی سے برآمدات میں اضافہ کی امید ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here