نیویارک: عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث امریکی سرمایہ کار وارن بفٹ کی برکشائر ہیتھ وے انکارپوریشن کو کامن سٹاک انویسٹمنٹ میں 50 ارب ڈالر نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن وبا کے باوجود کمپنی کے آپریٹنگ پرافٹ میں اضافہ ہوا ہے۔
برکشائر کو پہلی سہ ماہی میں مجموعی طور پر 49.75 ارب ڈالر نقصان کا سامنا کرنا پرا جو بنیادی طور پر کامن سٹاک انویسٹمنٹ میں 54.52 ارب ڈالر نقصان کے برابر ہے۔ ایک سال قبل کمپنی کی مجموعی آمدن 21.66 ارب ڈالر یا 13 ہزار 209 ڈالر فی شئیر تھی۔
برکشائر ہیتھ وے کو تین ماہ کے دوران چھ فیصد کے حساب سے 5.87 ارب ڈالر آپریٹنگ پراٖفٹ ہوا جبکہ فی شئیر کے حساب یہ پرافٹ 3338 ڈالر تھا۔
برکشائر کا کاروبار بھی امریکہ میں دیگر کاروباروں کی طرح کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہے، برکشائر ہیتھ وے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان کی گزشتہ ماہ اپریل کی آمدن کم رہنے کی توقع ہے۔
واضح رہے کہ کورونا بحران کی وجہ سے امریکا سمیت دنیا بھر میں ریٹیل بزنس بالکل ٹھپ ہو کر رہا گیا اور اکثر کمپنیاں اپنے سٹورز بند کرنے پر مجبور ہیں۔