سیلزٹیکس، فیڈرل ایکسائز ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 15 مئی تک توسیع

140

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ٹیکس مدت جنوری، فروری  اورمارچ 2020ء کیلئے سیلزٹیکس کی ادائیگی اورفیڈرل ایکسائز ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع کردی ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے اس حوالہ سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق ٹیکس عرصہ جنوری، فروری  اورمارچ 2020ء کیلئے سیلزٹیکس کی ادائیگی کی تاریخ میں 12 مئی اورفیڈرل ایکسائز ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 15 مئی 2020ء تک کی توسیع کردی گئی ہے۔

اسی طرح ایک اورنوٹیفیکشن کے ذریعہ ایف بی آر نے جولائی 2019ء سے لیکر نومبر2019ء تک کے ٹیکس مدت کیلئے  اینکس ایچ جمع کرانے کی تاریخ میں 15 مئی 2020ء تک کی توسیع کردی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here