کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ انکی جانب سے اصولی طور پر قرض کی ادائیگیوں میں ایک توسیع دینے پر زیادہ سے زیادہ قرض دہندگان ان کے ریلیف پیکیج سے فائدہ اٹھارہے ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ترجمان سٹیٹ بینک نے کہا کہ تین لاکھ سے زائد قرض دہندگان 236 ارب روپے کی اپنی اصولی ادائیگیوں کو مؤخر کرنے کے قابل ہو گئے ہیں۔