کورونا وائرس: ایک دن میں 30 جاں بحق، مجموعی ہلاکتیں 391، کیسز 17 ہزار 439 ہو گئے

کووِڈ 19 کی عالمگیر وباء نے 33 لاکھ 8 ہزار سے زائد انسانوں کو لپیٹ میں لے لیا، 2 لاکھ 34 ہزار 105 افراد ہلاک، 10 لاکھ 42 ہزار سے زائد صحت یاب ہو چکے  

666

لاہور: پاکستان میں کورونا وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 30 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 391 ہو گئی ہے جبکہ مزید کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 17 ہزار 439 ہو گئی، وائرس کا شکار ہونے والے 4315 افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ چکے ہیں جبکہ 12 ہزار 733 افراد مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

کورونا وائرس کے اعدادوشمار کیلئے بنائے گئے سرکاری پورٹل کے مطابق ملک بھر میں 391 اموات میں سے خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ 146، سندھ میں 118، پنجاب میں 106، بلوچستان میں 14، گلگت بلتستان میں تین اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد چار ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

روسی وزیراعظم بھی کورونا کا شکار  

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے وزیراعظم میخائل مشسٹن بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے جس کی تصدیق انہوں نے صدر پیوٹن کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنس میں کی۔

یہ بھی پڑھیے: 

گرمی سے کورونا وائرس کے ختم ہونے کی بات میں کتنی سچائی ہے؟

موڈیز نے معیشت سکڑنے سے پاکستان میں کساد بازاری کا خدشہ ظاہر کردیا

کورونا وائرس، لاک ڈائون سے پاکستان میں کساد بازاری کا خدشہ

کورونا کے باعث بقا کی جنگ لڑتی کاٹن جننگ انڈسٹری نے حکومت سے مدد مانگ لی

ایشیائی ترقیاتی بینک کورونا سے ہونے والے معاشی نقصانات سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو ایک ارب 70 کروڑ ڈالر دے گا

روسی وزیراعظم نے کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد تنہائی اختیار کرلی ہے اور اپنے نائب کو قائم مقام وزیراعظم کی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔

روسی وزیراعظم نے مقامی ٹی وی کو بتایا کہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سیلف آئسولیشن کے رولز اختیار کرنا ضروری ہیں، یہ لازم ہے اور میں نے اپنے ساتھیوں کی حفاظت کے لیے تنہائی اختیار کرلی ہے۔

جرمن کمپنی نے کورونا ویکسین کی انسانوں پر آزمائش شروع کردی

جرمنی کی ایک دوا ساز کمپنی نے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرکے اس کی انسانوں پر آزمائش شروع کر دی ہے۔

امریکی کمپنی فائزر کے ساتھ مل کر کام کرنے والی جرمنی کی مشہور دوا ساز کمپنی بائیواین ٹیک نے بتایا ہے کہ BNT162  نامی ویکسین23 اپریل سے 12 افراد کو دی جا رہی ہے۔

جرمن کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اگلے مرحلے میں اس ویکسین کی 200 افراد پر مشتمل گروپ پر آزمائش شروع کرے گی جن کی عمریں 18سے 55 سال کے درمیان ہوں گی۔

عالمی صورت حال 

کووِڈ 19 کی عالمگیر وباء نے دنیا بھر میں 33 لاکھ 8 ہزار سے زائد انسانوں کو لپیٹ میں لے لیا جبکہ 2 لاکھ 34 ہزار 105 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ وائرس کا شکار ہونے والے 10 لاکھ 42 ہزار سے زائد افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اموات کی شرح بہت زیادہ ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں 2200 اموات ہوئیں، جس سے امریکا میں کرونا ہلاکتوں کی تعداد 63,861 ہو گئی ہے، جب کہ 10 لاکھ 95 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: 

کورونا کا معاشی قہر، عالمی کاروباری برادری نے طویل کساد بازاری کی پیشگوئی کردی

عالمی تجارت میں 32 فیصد کمی متوقع، ترقی پذیر معیشتوں سے 100 ارب ڈالر کا انخلاء

عالمی معیشت کو چار کھرب ڈالر سے زائد کا نقصان ہو سکتا ہے: اے ڈی بی

کورونا وائرس ، کساد بازاری سے ایشیاء میں ایک کروڑسے زائد لوگ خط غربت سے نیچے چلے جائیں گے: رپورٹ

امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 30 ہزار کیسز سامنے آئے۔ کووِڈ 19 سے متاثر 1 لاکھ 55 ہزار امریکی شہری صحت یاب ہو چکے ہیں، تاہم اب بھی 15 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

امریکا میں نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 23,780 ہلاکتیں ہوئیں اور3 لاکھ 10 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔

یورپی ملک اٹلی دوسرا ملک ہے جہاں وائرس سے بے پناہ ہلاکتیں ہوئیں، اب تک یہ وائرس اٹلی میں 27,967 انسانوں کی جانیں لے چکا ہے، اور 2 لاکھ 5 ہزار سے زائد لوگ وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں سے 75 ہزار مریض صحت یاب ہوئے، اور 15 سو کے قریب مریضوں کی حالت اب بھی تشویش ناک ہے۔

برطانیہ نے ہلاکتوں میں اسپین اور فرانس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 674 سے زائد مریض ہلاک ہوئے، اور وائرس اب تک 26,771 افراد کی جانیں لے چکا ہے، متاثرہ افراد کی تعداد بھی 1 لاکھ 71 ہزار سے بڑھ گئی ہے، برطانیہ نے تاحال صحت یاب ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا جاری نہیں کیا ہے، تاہم بتایا جا رہا ہے کہ برطانیہ میں کرونا کے مریضوں کی صحت یابی کا گراف نہایت کم ہے۔

اسپین اور فرانس بھی شدید متاثرہ ممالک میں سر فہرست ہیں، اسپین میں ہلاکتیں 24,543 ہو چکی ہیں اور مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 39 ہزار سے زائد ہو گئی ہیں۔ فرانس میں 24,376 افراد وائرس کا شکار ہو کر مرچکے ہیں جب کہ کیسز کی تعداد 1 لاکھ 67 ہزار ہو چکی ہے۔

بیلجیئم میں 7,594 مریض، جرمنی میں وائرس سے 6,623 مریض، ایران میں 6,028 مریض، برازیل میں 6,006، نیدرلینڈز میں 4,795 افراد، چین میں 4,633 (گزشتہ 4 دنوں میں کوئی ہلاکت نہیں)، کینیڈا میں 3,184، ترکی میں 3,174، سوئیڈن میں 2,586، میکسیکو میں 1,859، سوئٹزرلینڈ میں 1,737، آئرلینڈ میں 1,232، اور انڈیا میں 1,154، روس میں 1,073، پیرو میں 1,051، پرتگال میں 989، ایکواڈور میں 900، اور اسرائیل میں 222 کرونا مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here