لاہور: ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کے بعد پنجاب اور اسلام آباد میں سی این جی کی فی لٹر قیمت میں 12.50 روپے کمی کر دی گئی جس کے بعد سی این جی 72 روپے فی لٹر دستیاب ہو گی۔
نئی قیمتوں کا اطلاق آج (یکم مئی) سے ہو گا۔
اس سے قبل وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 سے 30 روپے فی لٹر تک کمی کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 15 روپے کمی کے بعد 81 روپے 58 پیسے فی لٹر ہوگئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 27 روپے15 پیسے کمی کے بعد 80 روپے 10پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں سب سے زیادہ 30.01 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 77.45 سے کم ہوکر 47.44 روپے ہوگئی۔
لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 15 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 47.51 روپے مقرر کی گئی ہے۔