ایل پی جی 21 روپے مہنگی، گھریلو سلنڈر 1322 روپے کا ہو گیا

556

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مئی کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں 21.65 روپے فی کلو گرام اضافے کا اعلان کردیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 255.51 روپے فی سلنڈر اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مئی کے لیے 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1322.90 روپے مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے گزشتہ ماہ ایل پی جی کی قیمت میں 39 روپے فی کلو کمی کی گئی تھی، اپریل میں 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر کی قیمت 1067.39 روپے تھی۔

یاد رہے کہ مئی کے لیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں15 روپےکمی کردی ہے جس کے بعد نئی قیمت 81 روپے 58 پیسے تک پہنچ گئی، اسی طرح ہائی سپیڈڈیزل میں 27روپے 15 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد فی لٹر قیمت 80 روپے 10 پیسے تک پہنچ گئی۔

مٹی کا تیل 30 روپےسستا کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 47 روپے 44 پیسے ہو گئی ہے، اسی طرح لائٹ ڈیزل 15 روپےسستاہوکر 47 روپے 51 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here