کورونا وائرس، لاک ڈائون سے حکومتی محصولات کی وصولی میں 35 فیصد کمی

504

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومتی محصولات کی وصولی میں 30 سے 35 فیصد کمی آئی ہے، عوام اگر احتیاط کا مظاہرہ جاری رکھیں تو آئندہ دنوں میں بندشوں میں نرمی ہو گی، 9 مئی  سے بعد کی صورتحال سے متعلق فیصلے آئندہ ہفتے اجلاس میں کئے جائیں گے۔

جمعرات کو میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ پاکستانی ماہرین  کورونا وباء سے متعلق تمام اعداد و شمار اکٹھے کر چکے ہیں، پاکستان میں اب تک کی صورتحال قابو میں ہے، 2 ہفتوں سے وینٹی لیٹرز پر 50 سے 60 مریض زیر علاج ہیں، اعداد و شمار کے مطابق آئندہ دنوں میں کورونا سے ہلاکتوں میں اضافہ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیے: 

ٹیلی میڈیسن: کورونا وائرس اور لاک ڈائون شعبہ صحت کو کیسے تبدیل کر رہا ہے؟

کاروباری برداری کا سیلز ٹیکس ریٹرنز چند ماہ کیلئے موخر کرنے کا مطالبہ

کاروباری و صنعتی اداروں کیلئے بینک مارک اَپ ایک سال کیلئے موخر کیا جائے: اسلام آباد چیمبر

انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی رپورٹس کے مطابق غریب، سفید پوش اور متوسط طبقہ پر زیادہ بوجھ پڑے گا۔ اب تک کی حکمت عملی 9 مئی تک کی ہے، خدشہ ہے کورونا سے اموات کی شرح میں اضافہ ہو گا، پچھلے 3 دن کے دوران روزانہ 20 سے زائد اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اموات اور کیسز میں اضافہ ہوا لیکن حالات بے قابو نہیں ہوئے، پہلے لگتا تھا کہ صورتحال ہمارے قابو سے باہر ہو جائے گی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا کہ چھوٹا کاروبار امدادی پیکیج سے 35 لاکھ چھوٹے کاروبار مستفید ہوں گے، چھوٹے کاروبار والوں کا تین ماہ کا بجلی کا بل حکومت ادا کرے گی، 5 کلو واٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے سہولت  ہو گی۔ چھوٹے کاروبار کیلئے وزیراعظم ہفتہ کو پیکیج کا اعلان کریں گے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here