کورونا مزید 19 جانیں لے گیا، ہلاکتیں 361، کیسز کی تعداد 16 ہزار سے متجاوز

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، انکے بیٹے اور بیٹی کے کووڈ 19 کے ٹیسٹ مثبت آگئے، خؤد کو گھر میں قرنطینہ کر لیا، قوم سے دعائوں کی اپیل

596

لاہور: پاکستان میں کورونا وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 19 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 361 ہو گئی ہے جبکہ مزید کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 16 ہزار 473 ہو گئی، وائرس کا شکار ہونے والے 4105 افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ چکے ہیں جبکہ 12007 افراد مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

کورونا وائرس کے اعدادوشمار کیلئے بنائے گئے سرکاری پورٹل کے مطابق ملک بھر میں 361 اموات میں سے خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ 122، سندھ میں 112، پنجاب میں 106، بلوچستان میں 14، گلگت بلتستان میں تین اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد چار ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

 سپیکر اسمبلی اسد قیصر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور خود کو اپنے گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔

انہوں نے پوری قوم سے دعا کی درخواست کرتے ہوئے احتیاط کی اپیل کی ہے۔

 اسد قیصر نے کہا کہ مجھے دو تین دن سے بخار کی علامات تھیں، پہلے بھی ٹیسٹ کروایا تھا جو منفی آیا۔ آج پھر ٹیسٹ کروایا تو رپورٹ مثبت آئی ہے۔

اسد قیصر کے بھائی عبدالوحید کا کہنا ہے کہ ا‏سپیکرقومی اسمبلی کی بیٹی اور بیٹے کا کورونا ٹیسٹ بھی پازٹیو آیا ہے۔

پیسیو امیونائزیشن کو مزید بڑھانے کی منظوری

محکمہ صحت سندھ نے کورونا وائرس کے علاج کے لیے پیسیو امیونائزیشن کو مزید بڑھانے کی منظوری دے دی۔

یہ بھی پڑھیے: 

گرمی سے کورونا وائرس کے ختم ہونے کی بات میں کتنی سچائی ہے؟

موڈیز نے معیشت سکڑنے سے پاکستان میں کساد بازاری کا خدشہ ظاہر کردیا

کورونا وائرس، لاک ڈائون سے پاکستان میں کساد بازاری کا خدشہ

کورونا کے باعث بقا کی جنگ لڑتی کاٹن جننگ انڈسٹری نے حکومت سے مدد مانگ لی

ایشیائی ترقیاتی بینک کورونا سے ہونے والے معاشی نقصانات سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو ایک ارب 70 کروڑ ڈالر دے گا

صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بلڈ ڈیزز (این آئی بی ڈی) کے علاوہ مزید 2 اسپتال تجرباتی بنیادوں پر پیسیو امیونائزیشن تھراپی پر کام کرسکیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سول اسپتال کراچی اور لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد میں پیسیو امیونائزیشن تھراپی کی جاسکے گی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ان اسپتالوں میں پیسیو امیونائزیشن تھراپی کی نگرانی 4 رکنی ماہرین کی ٹیم کرےگی۔

اسلام آباد کے دو سیکٹرز سیل

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے دو سیکٹرز کو کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث فوری طور پر سیل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین ون اور آئی ٹین فور کو کورونا کے باعث فوری سیل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ دونوں سیکٹرز کو کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث سیل کیا جا رہا ہے۔

ڈی سی اسلام آباد کے مطابق دونوں سیکٹرز میں رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

وائرس کی تباہی کسی دہشت گرد حملے سے زیادہ

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ( ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کورونا وائرس کی تباہی کسی دہشت گرد حملے سے زیادہ ہے، پہلے بھی خبردارکیا تھا کہ یہ وائرس بڑی تباہی پھیلائے گا۔وائرس کے باعث بڑے پیمانے پرسیاسی سماجی اورمعاشی تبدیلیاں ہوں گی۔

ڈاکٹر ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ ہمارا انتخاب کورونا کیخلاف عالمی سطح پراتحاد ہونا چاہئے اور نسل انسانی کوکورونا کوشکست دینے کے لئے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔

عالمی صورت حال

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 31 لاکھ 38 ہزار سے افراد متاثر جبکہ اب تک دو لاکھ 17 ہزار سے زائد جاں بحق ہو چکے ہیں، اب تک دنیا بھر میں 9 لاکھ 55 ہزار سے زائد افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: 

کورونا کا معاشی قہر، عالمی کاروباری برادری نے طویل کساد بازاری کی پیشگوئی کردی

عالمی تجارت میں 32 فیصد کمی متوقع، ترقی پذیر معیشتوں سے 100 ارب ڈالر کا انخلاء

عالمی معیشت کو چار کھرب ڈالر سے زائد کا نقصان ہو سکتا ہے: اے ڈی بی

کورونا وائرس ، کساد بازاری سے ایشیاء میں ایک کروڑسے زائد لوگ خط غربت سے نیچے چلے جائیں گے: رپورٹ

امریکہ میں متاثرین کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، امریکہ میں یہ وبا خوفناک شکل اختیار کر چکی ہے اور اس وبا سے اب تک 58 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں 2400 اموات ہوئیں، جس سے امریکا میں کرونا ہلاکتوں کی تعداد 59,266 ہو گئی ہے، جب کہ 10 لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں، امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 30 ہزار کیسز سامنے آئے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here