رائل ڈچ شیل کا 1940 کے بعد تیل کی طلب میں کمی کے باعث ڈیویڈنڈ میں کٹوتی کا اعلان

605

ہاگ: رائل ڈچ شیل نے 80 سال میں پہلی بار اپنے ڈیویڈنڈ میں کٹوتی اور کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی سطح پر تیل کی طلب میں کمی کے بعد اپنے شئیر واپس خریدنے کے پروگرام کی آئندہ اپنے حصص کے پروگرام کے حصے کو منسوخ کر دیا ہے۔  

کمپنی کے چیف ایگزیکٹو بین وین بیورڈن (Ben van Beurden) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ “میکرو اکانومک صورتحال میں مسلسل تباہی اور درمیانی اور طویل المدت غیریقینی کو دیکھتے ہوئے، ہم اپنی پوزیشن کو بہتر کرنے، بیلنس شیٹ کو مستحکم کرنے اور شیل کی طویل المدتی ویلیو میں اضافے کے لیے حفاظتی اقدامات کر رہے ہیں”۔

یہ بھی پڑھیے:

کورونا وائرس سے سینما بند، تفریح کے طریقے بدلنے لگے، نیٹ فلکس صارفین میں 47 فیصد اضافہ

کورونا، لاک ڈائون، معاشی گراوٹ کے باوجود چین کے بڑے بنکوں کی مالی کارکردگی بہتر، منافعے میں اضافہ

کمپنی کے مطابق پہلی سہ ماہی کے شروع ہوتے ہی شیل اپنی سہ ماہی کے ڈیویڈنڈ گزشتہ سہ ماہی کے 47 فیصد ڈیویڈنڈ سے 16 فیصد تک کم کرے گا۔

دوسری جنگِ عظیم سے اب تک شیل نے کبھی اپنے ڈیویڈنڈ میں کٹوتی نہیں کی، حتیٰ کہ 1980 کے بحران کے دوران میں بھی ایسے اقدام کی مخالفت کی تھی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here