حکومت کی چین سٹورز کے مسائل حل کرنے کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی

473

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے  تجارت عبدالرزا ق داؤد نے چین سٹور اور ریٹیلرز کے ملکی معیشت میں کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ چین سٹور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں اپنا موثر کردار اداکر سکتے ہیں، سی اے پی سٹیٹ بینک آف پاکستان کے لون سکیم پر اپنی تجاویز دے۔

چین سٹور اونر ایسوسی ایشن (سی اے پی) کے ساتھ ویڈیو لنک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہول سیل اینڈ ریٹیلرز معیشت کا بڑا شعبہ ہے  جس سے9.21 ملین افراد کے لیے روزگار بھی وابستہ ہے۔

انہوں نے کورونا سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے اور اس کے اثرات کو اس شعبہ پر کم کرنے کے لیے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ سی اے پی کاروباری برادری کے لیے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے لون سکیم سے متعلق اپنی تجاویز دے۔

یہ بھی پڑھیے: 

کووڈ 19 سے ریٹیل سیکٹر شدید متاثر، لیکن ’سو کمال ‘ جیسے برانڈ عالمی وباء کا مقابلہ کیسے کر رہے ہیں؟

45 دن کے لاک ڈاؤن سے ریٹیل سیکٹر کو 900 ارب روپے نقصان، لاکھوں نوکریاں ختم ہونے کا خدشہ

ریٹیل بزنس میں عروج حاصل کرنے کے بعد Saphire کا ای کامرس میں قسمت آزمائی کا فیصلہ

اجلاس میں ریٹیل سیکٹر کو دیئے جانے والے ریلیف کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ ایسوسی ایشن کے اراکین نے سی ے پی اور اس کے ملکی معیشت میں کردار سے متعلق تفصیلی بریفننگ دی۔

انہوں نے کورونا کے باعث شعبہ کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی تعاون سے درپیش چیلنجنز سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ چین سٹورز ایسوسی ایشن آف پاکستان (سی اے پی) نے حکومت کی جانب سے ریلیف پیکیج نہ ملنے کی وجہ سے احتجاجاََ یکم مئی سے کاروبار بند رکھنے کی دھمکی دی تھی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین سی اے پی رانا طارق نے کہا تھا کہ کوروناوائرس کا پھیلائو روکنے کیلئے نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن کے باعث ریٹیل سیکٹر تباہ ہو رہا ہے، ریٹیلرز کے لیے دکانوں کے کرائے، بجلی کے بل اور ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here