بین الاقوامی پروازوں کی بندش سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 10 ارب روپے نقصان

دنیا میں 90 فیصد ہوائی جہاز گرائونڈ، یومیہ ایک ہزار سے زائد پروازیں پاکستانی فضائی حدود سے گزرتی تھیں جو اب 88 فیصد کم ہو چکی ہیں

621

اسلام آباد: کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی سطح پر پروازوں کی بندش کا سلسلہ تاحال جاری ہے جس کے نتیجے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کو (سی اے اے)دو ماہ کے دوران 10.5 ارب روپے تک نقصان برداشت ہو چکا ہے۔ 

ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق سی اے اے کو رواں ماہ کے دوران پروازوں کی بندش کی وجہ سے یومیہ 67.5 ملین روپے جبکہ ہفتہ وار 2.5 ارب روپے نقصان ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

کورونابحران: برٹش ائیرویز کا 12 ہزار، سکینڈے نیوین ائیرلائن کا 5 ہزار ملازمین برطرف کرنے کا فیصلہ، ائیربس کو اربوں کا خسارہ

پروازوں کی بندش سے ایوی ایشن اتھارٹی کو تین ارب کا نقصان، پی آئی اے کا سٹاف کو چھٹیاں دینے کا فیصلہ

سیالکوٹ: کھیلوں کا سامان بنانے والا شہر اب ایوی ایشن کا مرکز بن رہا ہے، کامیابی کی رفتار ناقابل یقین

سینئر جوائنٹ سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن عبدالستار کھوکھر نے بتایا کہ دنیا میں 90 فیصد ہوائی جہاز اس وقت گرائونڈ ہیں، یومیہ ایک ہزار سے زائد پروازیں پاکستانی فضائی حدود سے گزرتی تھیں جو اب 88 فیصد کم ہو چکی ہیں، اوور فلائنگ سے گزرنے والی فی کس فلائٹ پر ایک ہزار ڈالر کا نقصان ہورہا ہے۔

سی اے اے کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ کے ابتدائی مارچ میں 1681 انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک فلائٹس منسوخ ہوئیں مارچ کے پہلے 15دنوں کے دوران 212 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ محکمے کو پروازوں کی بندش، لینڈنگ اور دیگر چارجز کے منسوخ ہونے کی وجہ سے 2723 ملین روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔

سی اے اے کی جانب سے ہفتے کے روز انٹرنیشنل فلائٹس آپریشنز کی بندش میں توسیع کا اعلان کیاجائے گا جو 15 مئی تک کر دیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here