پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کتنی کم ہو رہی ہیں؟ وبا کے دنوں میں عوام کیلئے اچھی خبر

1669

اسلام آباد: وبا کے دنوں میں مہنگائی سے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ یکم مئی سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 فی لٹر کمی کا امکان ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت پیٹرولیم اور وزارت خزانہ کو ارسال کر دی گئی ہے جس میں پٹرولیم مصنوعات 44 روپے فی لیٹر تک سستی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

سمری کے مطابق اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 20 روپے 68 پیسے فی لیٹر کمی، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 33 روپے94 پیسے اور مٹی کے تیل میں 44 روپے 7 پیسے فی لیٹر کمی کرنے کی سفارش کی ہے۔

تاہم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے جس کے بعد وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کل (30 اپریل) کرے گا۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے  تجارت، ٹیکسٹائل ،صنعت وپیداوار عبدالرزاق داؤد  نے  کہا ہے کہ حکومت عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے فوائد عام آدمی کو پہنچانا چاہتی ہے، قرضوں کے بھاری چیلنج کے باوجود وزیر اعظم نے لاک ڈاؤن سے متاثرہ لوگوں کی مدد کو ترجیح دی۔

واضح رہے کہ منگل کومشیر خزانہ حفیظ شیخ  نے کہا تھا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کے اثرات عوام تک منتقل کئے جائیں گےاور  یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی آئی گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here