سٹاک مارکیٹ، کے ایس ای 100 انڈیکس میں تیزی برقرار، انڈیکس 33 ہزار کی حد عبور کر گیا

657

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے کاروباری روز کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 605 پوائنٹس اضافے سے انڈیکس 33 ہزار 158 پوائنٹس پر بند ہوا۔ 

غیر ملکی سرمایہ کاروں نے گزشتہ سیشن(منگل) کو مجموعی طور پر 0.208 ملین ڈالر کی خریداری رجسٹر کی۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروباری روز کے دوران مسلسل تیزی رہی اور 605 پوائنٹس اضافے سے انڈیکس 33 ہزار 158 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دیگر اعشاریوں میں کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 1574 پوائنٹس تیزی سے 53 ہزار 465 جبکہ کے ایس ای آل شئیر انڈیکس میں 385 پوائنٹس تیزی سے انڈیکس 23 ہزار 363 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروبار کے دوران 198 کمپنیاں مستحکم جبکہ 89 کمپنیاں ریڈزون میں رہیں۔

مجموعی مارکیٹ حجم گزشتہ سیشن (منگل) کو 157.76 ملین سے کم ہو کر 140.45 ملین رہ گئے تھے، میپل لیف سیمنٹ فیکٹری لمیٹڈ، ہیسکول پیٹرولیم لمیٹڈ اور ڈی جی خان کمپنی لمیٹڈ کاروباری روز کے دوران نمایاں دکھائی دیے۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، پاور جنریشن اینڈ ڈسٹری بیوشن اور فرٹیلائزر سیکٹر نے مستحکم کاروبار کیا، دیگر کمپنیوں میں حب پاور کمپنی لمیٹڈ، آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی اور پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ بھی مثبت رجحان میں رہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here