کورونا سے متاثرہ ملازمین تاحال آن ڈیوٹی، بنک آف خیبر نے لاپرواہی کی انتہا کردی

سات ملازمین کورونا کے مصدقہ مریض ، 50 ٹیسٹوں کے مکمل نتائج آنا باقی، تمام ملازمین ہیڈ آفس میں بدستور ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں

831

پشاور: بنک آف خیبر کے سات مزید ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

خطرناک وائرس کے شکار ملازمین کےحوالے سے بنک انتظامیہ کی لا پرواہی نے دیگر ملازمین کی زندگیاں بھی خطرے میں ڈال دیں۔ متاثرہ ملازمین قرنطینہ جانے کے بجائے تاحال ہیڈ آفس میں ذمہ داریاں ادا کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:

کورونا وائرس نے ملک کے ممتاز صنعت کار مہتاب الدین چاولہ کی جان لے لی

ٹرمپ کی دھمکی پر بھارت ہائیڈوکسی کلوروکوئن امریکا کو دینے پر آمادہ

نیب نے آٹا چینی سکینڈل کی تحقیقات شروع کردیں

ذرائع کے مطابق بنک کے مینجنگ ڈائریکٹر کو ملازمین میں کورونا وائرس کی موجودگی کی خبر دینے کے بعد 28 ملازمین کے ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے تین افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا۔

بعد ازاں 30 مزید ملازمین کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے چار کا ٹیسٹ مثبت نکلا۔

تاہم کورونا پازیٹو ہونے کے باوجود تمام ملازمین بدستور بنک کے ہیڈ آفس میں  اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں جس سے باقی ملازمین کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بنک نے گزشتہ ہفتے 50 مزید ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کروائے تھے جس میں سے کچھ کا نتیجہ ابھی  سامنے نہیں آیا۔

معاملے پر جب بنک سے مؤقف جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا تو کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here